USDJPY میں گراوٹ ، بینک آف جاپان کی طرف سے بیانات۔

Yields Cuve Control پر مرکزی بینک کا موثر کنٹرول

USDJPY میں گراوٹ نظر آ رہی یے۔ گذشتہ روز بینک آف جاپان کی طرف سے آنیوالے بیانات اور موثر Yields Curves Control کی وجہ سے مضبوط امریکی ڈالر ایشیائی کرنسی کے خلاف بیک فٹ پر آ گیا ہے۔

بینک آف جاپان کی حکمت عملی اور USDJPY پر اثرات

گذشتہ روز بینک آف جاپان کی طرف سے Yields Curve Control کیلئے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کو آن ٹیبل آپشن قرار دیئے جانے کے بعد سے جاپانی ین اپنی قدر بحال کرنے میں کامیاب رہا۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر تمام عالمی کرنسیز بشمول امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جبکہ U.S GDP Report کے بعد ڈالر انتہائی جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے اپنے کھوئے ہوئے لیولز حاصل کر رہا ہے۔

USDJPY after bank of japan's statement

بینک آف جاپان مانیٹری پالیسی کا اعلان جمعے کے روز کرے گا۔ مارکیٹ پلیئرز اسے انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ کیونکہ جب عالمی سطح پر دیگر سینٹرل بینکس Headline Inflation کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rates میں اضافہ کر رہے تھے۔ اسوقت جاپانی مانیٹری پالیسی مزید نرم کی جا رہی تھی۔ جس سے جاپانی Growth Rate تو G20 ممالک میں ناقابل شکست رہا تاہم ین کمزور ترین فوریکس اثاثے کے طور پر سامنے آیا۔ معاشی ماہرین کل مانیٹری پالیسی میں ایک سرپرائز کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

سرمایہ کاروں اسی کنفیوژن کے شکار ہیں کہ کیا کازو اوئیڈا اب سخت مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے جبکہ باقی سینٹرل اتھارٹیز بتدریج Rate Hike Program معطل کر رہی ہیں مزید برآں Yields Curve Control کیسے حاصل کیا جائے گا۔

ٹیکنیکی جائزہ

ڈیلی چارٹ پر جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر 139 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ اسکی 20 روزہ Moving Average سے نیچے ہے۔ جبکہ یہ 100 اور 200 روزہ اوسط سے اوپر ہے۔ اسکا موجودہ جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔

USDJPY میں گراوٹ ، بینک آف جاپان کی طرف سے بیانات۔

اسکے سپورٹ لیولز 138.80 , 138.30 اور 137.80 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 139.30 , 139.80 اور 140.30 ہیں۔ پہلی سپورٹ بریک ہونے پر یہ بیئرش چینل اختیار کر لے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button