USDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ ، Soft Monetary Policy برقرار رکھی جائے گی، Bank of Japan

US Dollar stabilized above 150.50 during Asian Sessions despite Geo-Political tensions

USDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے . Bank of Japan کی طرف سے انتہائی نرم Monetary Policy برقرار رکھنے کے اعلان سے Japanese Yen کی طلب میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے . واضح رہے کہ BOJ دنیا کا واحد Central Bank ہے جو کہ گزشتہ 18 ماہ سے Negative Interest Rate کے ساتھ Growth Rate میں اضافے کی کوشش کر رہا ہے . 

Bank of Japan  کے سربراہ  نے اپنے تازہ ترین بیان میں کیا کہا.؟

گورنر کازو اویدہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے Board of Governors ان تمام اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے ، جن سے Ultra Easing Monetary Policy برقرار رکھتے ہوئے کرنسی کو سپورٹ دی جا سکتی ہے . اس بیان میں ایک طرف تو منفی Interest Rate جاری رکھنے کا اشارہ دیا گیا ہے تو دوسری جانباس میں Open Market Intervention کا مبہم اشارہ بھی موجود ہے

کیا اس مرحلے پر اوپن Open Market Intervention شروع کی جا سکتی ہے۔ ؟

حالیہ عرصے کے دوران جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اس کے لئے Bank of Japan کی سپورٹ محض زبانی دعووں اور اعلانات تک محدود رہی۔ گورنر کازو اوئیڈا کی متعدد بار موثر آپریشنز کا کہہ چکے ہیں۔ تاہم 150 کی ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود کوئی Monetary Action نظر نہیں آیا۔ یہاں تاک کہ اس کے مقابلے میں US Dollar اور British Pound کئی عشروں کی  بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

USDJPY کی قدر کنٹرول کرنے کے لئے Bonds Operation سے گریز کیوں کیا جا رہا ہے .؟

جاپانی مرکزی بینک Global Financial Crisis کے آغاز سے ہی انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ Policy Rates ابھی تک منفی 0.10 کی سطح پر ہیں۔ کازو اوئیڈا کے پیشرو ہارو ہیکو کرودا نے تین بار Open Market Intervention کی تھی اور موثر انداز میں امریکی ڈالر کو 130 کے ایریا میں دھکیل دیا تھا۔ تاہم موجودہ گورنر کئی بار اعلانات کے باوجود ایسا نہیں کر سکے۔ حالانکہ عالمی صورتحال Bonds Market میں خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی تھی۔

ملٹی نیشنل معاشی ادارے Citi کے مطابق جاپانی حکام Growth Rate پر سمجھوتا کئے بغیر Yen کی Liquidity بڑھانا چاہتے ہیں جو بظاہر اس صورتحال میں ممکن نظر نہیں آ رہی۔ اوئیڈا کے خیال میں ان کے بیانات USD  کو آگے بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔

تکنیکی تجزیہ.

اگرچہ  Asian Sessions کے دورانUSDJPY محدود رینج اپنائے ہوئے ہے ۔تاہم  اس کا Bias  ابھی بھی Bullish ہے. اسکا اگلا ممکنہ ہدف 151 ہے۔  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب Overbought Conditions کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ ، نرم Monetary Policy برقرار رکھی جائے گی، Bank of Japan
USDJPY

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ اوپر کے لیولز پر جانے سے پہلے محدود پیمانے پر ممکنہ اصلاح کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 150.30 , 149.70 اور 149.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں  150.80 , 151.10 اور 151.80 ہیں۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ دوبارہ اپنی  بلند ترین سطح پر آ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button