USDJPY میں 150 سے اوپر تیزی ، BOJ Monetary Policy میں Negative Interest Rate کا خاتمہ

Expected announcement couldn't support Japanese Yen due to continuation of strikes over wages

USDJPY میں 150 سے اوپر تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . دو روزہ اجلاس کے بعد توقعات کے مطابق BOJ Monetary Policy میں Negative Interest Rate ختم کئے جانے کے باوجود Japanese Yen سپورٹ حاصل نہیں کر سکا. جس کی بنیادی وجہ ملک میں جاری Labour Strikes ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے جزوی طور پر مطالبات منظور کئے جانے کے باوجود عوام میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکا .

BOJ Monetary Policy کا جائزہ.

آج Bank of Japan کی Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا. کئی روز سے Negative Interest Rate  ختم کرنے پیشگوئیوں کے مطابق مرکزی بورڈ نے Ultra Easing Policy میں نرمی کرتے ہوئے   Negative Interest Rates ختم کر دئیے گئے ہیں   اور  مستقبل میں Policy Rates معاشی رپورٹس کے ساتھ مشروط کر دئیے ہیں . جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  گورنر کازو اویڈہ نے  Negative Rates جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ Alternative Monetary Tools استمعال کرتے ہوئے Yen کو ضروری  سپورٹ دی جائیگی.

USDJPY میں 150 سے اوپر تیزی ، BOJ Monetary Policy میں Negative Interest Rate کا خاتمہ
Bank of Japan Press Release

کیا Bank of Japan فوری طور پر Open Market Intervention کر سکتا ہے.؟

اگرچہ پریس ریلیز میں اس قسم کا کوئی پواینٹ  ڈسکس  نہیں کیا گیا . تاہم  قوی امکان موجود ہے کہ گورنر کی پریس کانفرنس میں اسکا روڈ میپ دیا جائے  . کیونکہ طویل عرصے سے جاپانی کرنسی کو مرکزی بینک سے زبانی دعووں کے باوجود کوئی بھی عملی سپورٹ نہیں ملی.

پالیسی میکرز کئی بار اپنی ریڈ لائن تبدیل کر چکے ہیں . بتاتے چلیں کہ Bank of Japan دنیا کا واحد Central Bank ہے جسکا  Interest Rate بدترین معاشی بحران کے باوجود منفی تھا.  اسی وجہ سے یہ عالمی اداروں کی طرف سے تنقید کی زد میں رہا ہے .

Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے لے کر اب تک Japanese Central Bank نے دنیا کے دیگر بنکوں کے برعکس انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے رکھی . جس کے منفی اثرات Japanese Yen پر مرتب ہوئے.

گزشتہ روز North Korea کی جانب سے Intercontinental Ballistic Missiles کے تجربات کئے گئے. پیونگ یونگ سے جاری کئے گئے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ Nuclear Warhead Carriers ہیں ،جنھیں ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیسٹ کیا گیا ہے .  ان میزائل تجربات کے بعد ایک ہفتے سے شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحدوں پر جاری جھڑپوں میں تیزی آنے کا خشہ ظاہر کیا جا رہا ہے . جبکہ Japanese Government نے اس صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

مارکیٹ کا ردعمل.

Asian Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ  North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 150 کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ہے ۔  14 روزہ RSI وسطی نقطے  سے اوپر مثبت ریلی  جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY میں 150 سے اوپر تیزی ، BOJ Monetary Policy میں Negative Interest Rate کا خاتمہ
USDJPY

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button