USDJPY میں شدید گراوٹ، Bank of Japan کی طرف سے Bonds Selling Operations کا آغاز
Open Market Intervention squeezed demand for US Dollar in Asian Markets.
USDJPY میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ 160 کی بلند ترین سطح عبور کرنے کے بعد Bank of Japan کی طرف سے Bonds Selling Operations کا آغاز ہے . Japanese Elections Holiday کے باعث یہ Open Market Intervention دیگر Asian FX Markets سے کی جا رہی ہے . Japanese Government کے مطابق اس کا مقصد Yen کی قدر مضبوط کرنا ہے .
OPEN Market Intervention کیا ہوتی ہے؟
Currency Value کنٹرول کرنے کے لئے Forex Market میں Bonds کی فروخت کو Open Market Intervention یا اوپن مارکیٹ مداخلت کہا جاتا ہے۔ اسے متبادل مانیٹری ٹولز تصور کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر Central Bank Inflation کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rate نہ بڑھا رہا ہو تو یقینی طور پر ملکی کرنسی کا Foreign Exchange Rate نیچے آتا ہے۔
کوئی بھی سینٹرل بینک اسے ایک خاص حد تک استعمال کرتا ہے۔ کیونکہ فروخت کئے گئے بانڈز میچور ہونے پر انکا منافع بھی ادا کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپریشنز کیلئے شارٹ ٹرم کی بجائے Long Term Bonds استعمال کئے جاتے ہیں تا کہ انکا پرافٹ جلدی واجب الادا نہ ہو اور Monetary Authority کو اس سلسلے میں موقع مل سکے ۔
Bonds Selling Operation کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
USDJPY آج تاریخ کی بلند ترین سطح 160 پر آ گیا تھا . اس سے قبل Bank of Japan کی طرف سے بیانات کے باوجود Open Market Intervention سے گریز کیا جاتا رہا تھا . خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں Leading Asian Currency میں شدید گراوٹ کے باوجود Bank of Japan کوئی بھی بڑا Bonds Selling Operation لانچ کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم Japanese Elections کے روز اس کا آغاز Japanese Government کی ساکھ بچانا تھا .
USDJPY کا ردعمل.
Bonds Selling Operations شروع کئے جانے کے بعد USDJPY میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . جو کہ اسوقت 155 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔