USDJPY میں تیزی، Japanese PMI Report ریلیز کر دی گئی.

Downbeat Financial Data alleviated demand for Japanese Yen in Asian Sessions

Japanese PMI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد USDJPY میں تیزی آئی ہے. اور Asian FX Sessions کے دوران Japanese Yen کی طلب کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے.

Japanese PMI Report کا جائزہ

S&P Global کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں ستمبر 2024 کے Purchase Managers Index  کی سطح 53.1 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 53.7 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو گزشتہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 53.7 تھی.

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق Japanese Services Industry کا حجم  1.1 فیصد کمی کے ساتھ 40 فیصد پر آ گیا ہے ۔ اس طرح جاپانی حکومت کے دعووں کے باوجود معیشت اور روزمرہ زندگی پر Inflation کے منفی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ Bank of Japan  نے گذشتہ ماہ تین سال بعد پہلی بار Policy Rate میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا. حالانکہ اس سے قبل Global Financial Crisis کے دوران Interest Rate میں اضافہ نہیں کیا تھا .اورSoft Monetary Policy اختیار کئے رکھی تھی. کہ Growth Rate پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ حالانکہ اس تمام عرصے کے دوران Yen کی قدر میں 10 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

Japanese Economy کی صورتحال.

Ukraine War کے آغاز کے بعد عالمی معیشت میں عدم استحکام پیدا ہوا. جس سے Japan بھی متاثر ہوا۔ جنگ کی وجہ سے  عالمی سطح پر  توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا. جس نے جاپان جیسی توانائی درآمد کرنے والی معیشتوں پر دباؤ ڈال دیا۔

خیال رہے کہ ایشیائی ملک کی معیشت کا بڑا حصہ توانائی کی درآمدات پر منحصر ہے۔ جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں تواتر کے ساتھ بڑھتی رہیں ، جس نے جاپانی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کئے۔

اس عرصے کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا. اور کاروباری اعتماد متاثر ہوا۔ علاوہ ازیں لوگوں کی قوت خرید میں کمی آئی. جس نے مقامی مارکیٹ کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ، Japanese Stock Market میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کے درمیان بے چینی پیدا کی اور Nikkei225 کی Market Capitalization میں 27 فیصد تک کمی واقع ہوئی.

تکنیکی تجزیہ.

Asian Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ North کی جانب Bullish Bias اختیار کر گیا ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 146  کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ تاہم 14 روزہ RSI وسطی نقطے  کے قریب محدود رینج جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY 3RD October 2024
USDJPY 3RD October 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button