USDJPY کی محدود رینج، توقعات سے مثبت Japanese Manufacturing PMI جاری کر دی گئی.

Financial data squeezed demand for US Dollar in Asian Sessions

Japanese Manufacturing PMI جاری کر دی گئی. جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار جاری کئے جانے کے بعد Asian FX Sessions کے دوران USDJPY محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے.

یوں توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے.

Japanese PMI Report کا جائزہ

S&P Global اور Jibun Bank کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں رواں ماہ  Purchase Managers Index  کی سطح 49.6 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 49.0 فیصد کی توقع تھی۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ نومبر  کے ساتھ کریں تو گزشتہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 49.0 تھی.

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق Manufacturing Industry کا حجم  0.6 فیصد اضافے  کے ساتھ نفسیاتی 50 فیصد کے قریب آ گیا ہے ۔ اس طرح جاپانی حکومت کے دعووں کے باوجود معیشت اور روزمرہ زندگی پر Inflation کے منفی اثرات ابھی بھی محسوس کئے  جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ Bank of Japan  نے دو ماہ قبل تین برسوں کے بعد  اسی وجہ سے Policy Rates  میں اضافہ کیا تھا. حالانکہ اس سے قبل بینک نے Soft Monetary Policy اختیار کئے رکھی تھی. باوجود اس امر کے کہ USDJPY کئی عشروں کی بلند ترین سطح پر آ گیا تھا.

اہم نکات

Manufacturing Economy

دسمبر 2024 کے آخر میں جاپان کی Manufacturing Economy میں استحکام کے آثار نظر آئے. جس کی وجہ New Orders اور Output میں کمزور کمی تھی۔

Employment

روزگار کے مواقع میں نو ماہ میں نویں مرتبہ اضافہ ہوا، نومبر میں نظر آنے والی معمولی کمی کے بعد اپریل کے بعد سب سے زیادہ مضبوط سطح پر پہنچ گیا۔

Outstanding Business

Outstanding Business میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی. کیونکہ New Order Growth اب بھی کمزور رہا۔

Input Price Inflation

Input Price Inflation چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا. جس کی وجہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ اور کمزور Yen تھا۔ اس کے نتیجے میں، مینوفیکچررز نے اپنی قیمتیں پانچ مہینوں میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھائیں۔

Purchasing and Stocks

خریداری کی سرگرمی مسلسل تیسرے مہینے کم ہوئی. اور Stock Levels جنوری 2021 کے بعد سب سے تیزی سے کم ہوئے۔

Lead Times

Inputs کے لیے Lead Times میں معمولی اضافہ ہوا. حالانکہ ترسیل میں تاخیر اور قلت کا سلسلہ جاری رہا. لیکن مواد کی دستیابی میں بہتری آئی۔

Future Confidence

مینوفیکچررز مستقبل کے بارے میں پرامید رہے. انہوں نے نئی مصنوعات کی لانچ، کاروباری توسیع، اور اہم منڈیوں جیسے Semiconductors اور Automobiles کی بحالی کی توقعات ظاہر کیں۔

PMI کی کارکردگی

Japan Manufacturing PMI دسمبر 2024 میں 49.6 پر رہا. جو Manufacturing کے شعبے میں معمولی Contraction کو ظاہر کرتا ہے۔

Output and Demand

Output Decline میں کمی آئی، جو کہ معتدل طلب کا نتیجہ تھی۔ تاہم، New Orders میں استحکام کے آثار اور Export Demand میں معمولی بحالی نظر آئی. خاص طور پر China اور US جیسی منڈیوں میں۔

Employment Growth

Japanese Manufacturing PMI کے مطابق روزگار میں اضافہ دوبارہ شروع ہوا. جو اپریل کے بعد سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا اور Manufacturing Capacity کو بڑھانے میں مدد ملی۔

USDJPY پر جاپان کے Japanese Manufacturing PMI کے اثرات محدود رہے. کیونکہ رپورٹ اب بھی Contraction کے زمرے میں شمار ہوتی ہے۔ تاہم، Japanese Economy میں استحکام کے اشارے اور مستقبل کے لیے پرامیدی، معیشت کے مختلف پہلوؤں میں بہتری کی امید پیدا کرتے ہیں۔

مارکیٹ کی موجودہ صورتحال.

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Japanese Yen کی قدر میں بہتری آئی. جس کے بعد اس کے مقابلے میں USD ایک ماہ کی کم ترین سطح 157 کے قریب آ گیا ہے ۔ آج اسکی قدر میں مجموعی طور پر 0.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم ابھی بھی یہ اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر ہے.

USDJPY as on 30th December 2024
USDJPY as on 30th December 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button