USDJPY تیس سال کی بلند ترین سطح پر، BOJ کا مداخلت سے گریز.

US Dollar is started the financial week with 151.60 , highest level since 1991.

USDJPY کی قدر مستحکم دکھائی دے رہی ہے . BOJ کی طرف سے بیانات کے باوجود Asian Sessions  کے دوران عملی طور پر Open Market Intervention سے گریز کیا جا رہا ہے ، جسکی وجہ سے US Dollar  نے نئے کاروباری ہفتے کا آغاز پر 32 سال کی بلند ترین سطح  151.60  سے کیا . واضح رہے کہ اس سے قبل  1991 میں First Gulf War  کے موقع پر USD to JPY  اس سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا .

کیا اس مرحلے پر اوپن Open Market Intervention شروع کی جا سکتی ہے۔ ؟

حالیہ عرصے کے دوران جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اس کے لئے Bank of Japan کی سپورٹ محض زبانی دعووں اور اعلانات تک محدود رہی۔ گورنر کازو اوئیڈا کی متعدد بار موثر آپریشنز کا کہہ چکے ہیں۔ تاہم 150 کی ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود کوئی Monetary Action نظر نہیں آیا۔ یہاں تاک کہ اس کے مقابلے میں US Dollar اور British Pound کئی عشروں کی  بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

USDJPY کی قدر کنٹرول کرنے کے لئے Bonds Operation سے گریز کیوں کیا جا رہا ہے .؟

جاپانی مرکزی بینک Global Financial Crisis کے آغاز سے ہی انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ Policy Rates ابھی تک منفی 0.10 کی سطح پر ہیں۔ کازو اوئیڈا کے پیشرو ہارو ہیکو کرودا نے تین بار Open Market Intervention کی تھی اور موثر انداز میں امریکی ڈالر کو 130 کے ایریا میں دھکیل دیا تھا۔ تاہم موجودہ گورنر کئی بار اعلانات کے باوجود ایسا نہیں کر سکے۔ حالانکہ عالمی صورتحال Bonds Market میں خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی تھی۔

ملٹی نیشنل معاشی ادارے Citi کے مطابق جاپانی حکام Growth Rate پر سمجھوتا کئے بغیر Yen کی Liquidity بڑھانا چاہتے ہیں جو بظاہر اس صورتحال میں ممکن نظر نہیں آ رہی۔ اوئیڈا کے خیال میں ان کے بیانات   کو آگے بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔

اختتام ہفتہ پر ہونیوالی Bonds Selling آج روک دی گئی.

اختتام ہفتہ پر Bank of Japan کی طرف سے Non-Scheduled Bonds کی فروخت کا آغاز کیا گیا۔ تاہم مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کی عدم توجہی سے Japanese Yen کو درکار سپورٹ نہیں مل سکی۔ Middle East War کی وجہ سے پیدا ہونیوالا رسک فیکٹر مارکیٹ موڈ کو کرنسیز  میں نئی پوزیشنز لینے دے روکے ہوئے ہے۔

آج Asian Sessions کے دوران USDJPY  نفسیاتی ہدف (Psychological Level) 151  کے قریب محدود رینج اہنائے ہوئے ہے۔ خیال رہے کہ یہ BOJ کی طرف سے متعین کی گئی ریڈ لائن ہے جس کے بعد متبادل Monetary tools یعنی Bonds Operations کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے Circulatory Money کو محدود کر کے Yen کی طلب (Demand) پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کے باوجود آج یہ آپریشن  شروع نہیں کیا گیا . یہی وجہ ہے کہ USD  جارحانہ موڈ اپنائے ہوئے ہے .

تکنیکی تجزیہ.

اگرچہ  Asian Sessions کے دوران امریکی ڈالر مثبت منظر نامہ اپنائے ہوئے ہے ۔ اور  اس کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی بلش ہے۔  تاہم والیوم کم ہونے کے سبب اس کی رینج خاصی محدود ہے .  اسکا اگلا ممکنہ ہدف 152 ہے۔  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب Overbought Conditions کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY تیس سال کی بلند ترین سطح پر، BOJ کا مداخلت سے گریز.
USDJPY

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ اوپر کے لیولز پر جانے سے پہلے محدود پیمانے پر ممکنہ اصلاح کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 150.30 , 149.70 اور 149.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں  150.80 , 151.10 اور 151.80 ہیں۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ دوبارہ اپنی  بلند ترین سطح پر آ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button