برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی، امریکی ڈالر میں بحالی اور اینڈریو بیلے کی تقریر

منگل کو UK Labor Market Data کے پیش نظر بھی سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی یے۔ جس کی بنیادی وجوہات گورنر بینک آف انگلینڈ اینڈریو بیلے کی تقریر اور امریکی ڈالر میں بحالی کا وسعت اختیار کرنا ہے۔ جبکہ منگل کے روز UK Labor Market Data کے پیش نظر بھی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ کی قدر پر اثر انداز ہونے والے عوامل

اختتام ہفتہ پر U.S Non Farm Payroll کے منفی اعداد و شمار سے Federal Reserve کی طرف سے 25 بنیادی پوائنٹس Interest Rate میں اضافے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ گذشتہ ماہ بھی چیئرمین فیڈ جیروم پاول Rate Hike Program جاری رہنے کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ اس کا دارومدار معاشی رپورٹس بالخصوص لیبر مارکیٹ ڈیٹا پر ہو گا۔ اسی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں بحالی کی لہر آئی ہے۔

بینک آف انگلینڈ (BOE) گورنر اینڈریو بیلے آج ایک تقریب میں تقریر کرنے والے ہیں جس کے بعد انکا برطانوی نشریاتی ادارے (BBC) کے ساتھ انٹرویو بھی شیڈولڈ ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق وہ Monetary Policy میں نرمی کیلئے لائحہ عمل سے انکار کر سکتے ہیں۔ اس سے مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کے بارے میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے اور اسکی طلب (Demand) میں کمی آئی ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ برطانوی معیشت گذشتہ ایک سال سے بدترین افراط زر کی شکار ہے اور CPI دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا ہے۔

منگل کے روز جاری ہونیوالی UK Labor Report خاصی اہمیت کی حامل ہے جس سے Jobs Market پر دباؤ کی تازہ ترین صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ گذشتہ دو ماہ کے دوران اس میں ایک طویل تک منفی رجحان اور کانٹریکٹس کی کمی کے بعد کسی حد تک بحالی آئی ہے۔

گذشتہ ماہ کارپوریٹ سیکٹر کے مطالبے پر لیبر کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سوناک انتظامیہ نے امیگریشن قوانین میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ معاشی ماہرین اس رپورٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں تا کہ لیبر لاز میں ہونیوالی تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے.

ٹیکنیکی تجزیہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے اگرچہ GBPUSD کی قدر میں کمی آئی ہے تاہم اسوقت بھی یہ بلش ایریا میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 60 سے اوپر ہے جو کہ محدود پیمانے پر اصلاح ( Correction) کو ظاہر کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی، امریکی ڈالر میں بحالی اور اینڈریو بیلے کی تقریر

اسکا طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے اسکے سپورٹ لیولز 1.2740, 1.2710 اور 1.2680 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2770, 1.2810 اور 1.2840 ہیں۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر 1.2900 کیلئے دروازہ اوپن ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button