یورو کی قدر میں کمی ، امریکی ڈالر میں تیزی اور محتاط مارکیٹ موڈ۔
EURUSD 1.0600 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔
یورو کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ خطے میں کساد بازاری کے خطرے، مشرق وسطی تنازعے کے باعث مارکیٹس کے محتاط موڈ اور رواں ہفتے جاری ہونیوالے شیڈولڈ ہائی پروفائل ڈیٹا کے باعث مارکیٹس بغیر سمت کے ٹریذ کرتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں۔
کساد بازاری کے خطرات یورو کی قدر پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں .؟
گزشتہ روز ریلیز ہونے والی European PMI Reports توقعات سے کم رہی ہیں . جس سے خطّے میں Recession کے خطرات بڑھ گئے ہیں . یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر طلب کم ہونے کے خدشے سے مارکیٹ پلیئرز محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .
عالمی مارکیٹس میں Risk Assets کی فروخت اور محفوظ سمجھے جانیوالی دھاتوں بالخصوص گولڈ کی خرید داری میں اضافہ ہوا ہے . واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد سے جہاں دنیا بھر می آئل و گیس کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں وہیں یورپ میں یہ ریکارڈ سطح پر آ گئی ہیں . افراط زر کے بڑھتے ہوئے اثرات یورپی زون کو کساد بازاری کی طرف دھکیل رہے ہیں ، سرمایہ کار اس خطرے کو بھانپتے ہوئے اپنے ٹریڈنگ اثاثے فروخت کر رہے ہیں .
مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور محتاط مارکیٹ موڈ.
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کی تازہ ترین پیشرفت کے بعد عالمی سطح پر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . جس سے کرنسیز کی طلب و قدر میں کمی واقع ہوئی ہے . دریں اثنا ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بیانات سے کروڈ آئل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
بالخصوص آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی پر اگر عمل کر دیا گیا تو نظام رسد عدم توازن کا شکار ہو سکتا ہے . جس سے آنیوالے دنوں میں مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ سکتی ہے . اسی وجہ سے دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر تمام کرنسیز اور ٹریڈنگ اثاثوں میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے . وائٹ ہاؤس نے اپنے تازہ ترین بیان میں اسرائیل کے حق دفاع کا اعادہ کیا ہے .
عالمی بینک نے بھی خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ عالمی معیشت کو کساد بازاری کی طرف دھکیل سکتی ہے ، جس کے اثرات کئی عشروں تک محسوس کئے جاتے رہیں گے .
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے موجود ہے جبکہ اسکا ریلٹیو اسٹرینتھ انڈیکس بھی وسطی نقطے کے قریب اوور سولڈ ایریا کو ظاہر کر رہا ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں .
اسکے سپورٹ لیولز 1.0560 ، 1.0550 اور 1.0530 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0590 ، 1.0610 اور 1.0630 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔