یورو کی قدر میں کمی، امریکی ڈالر میں بحالی
امریکہ اور چین مذاکرات کے اثرات
یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں اینٹونی بلنکن کے دورہ چین میں مثبت مذاکرات اور یورپی مرکزی بینک (ECB) کے پالیسی ساز اراکین کی تقاریر ہیں۔
امریکہ چین مذاکرات اور یورو پر اثرات
اگر جغرافیائی حالات کا جائزہ لیں تو امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کے دورہ چین سے مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز یورپی فاریکس سیشنز کے دوران متاثر کن ٹریڈنگ والیوم نظر آ رہا ہے۔ کرنسیز اور کماڈٹیز کے اثاثوں بالخصوص امریکی ڈالر کی سب سے زیادہ طلب (Demand) چین سے پیدا ہوتی ہے جس سے G-10 کی تمام کرنسیز پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ 2018ء کے بعد سے دنیا کی دونوں پر معیشتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کئے جانے سے عالمی سطح پر عدم استحکام رسد پیدا ہوا۔ اسی لئے اس دورے کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس دورے سے عالمی کساد بازاری (Global Recession) کی افواہوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی اور EURUSD کی طلب میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی جانیوالی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے مثبت رویہ اپنایا گیا اور مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جبکہ بلنکن نے اپنے چینی ہم منصب کو دورہ امریکہ کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے مناسب وقت پر کرنے کا کہہ کر قبول کر لی۔
یورپی مرکزی بینک کے پالیسی ساز اراکین کی جانب سے مستقبل قریب میں Rates Raising Program معطل کرنے کے اشاروں سے بھی یورو کی Bullish Rally کمزور ہو رہی ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے آغاز پر اپنی گذشتہ ہفتے کی Gains کھو رہا ہے۔ 20 روزہ Moving Average بھی اوپر کی ٹرینڈ لائن سے وسطی پوائنٹ کی طرف یعنی 1.0850 کے قریب 100SMA سے نیچے آ گئی ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز نے بھی اپنی سمت تبدیل کر لی ہے اور اپنا رخ بیئرش چینل کی طرف کر لیا ہے۔
اگر 4 گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو اوپر کی طرف اب بھی رسک موجود ہے۔ اسوقت ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی 70 سے اوپر ہے جو کہ یورو کا Over Bought ایریا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اوپر کی طرف ریلی سے قبل اصلاح (Correction) کے فیز میں جانے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
اسکے سپورٹ لیولز 1.0890, 1.0850 اور 1.0810 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0945, 1.0995 اور 1.1040 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔