یورو کی قدر میں تیزی، امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ

یورو کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ کے بعد 103.50 پر آ گیا ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) اپنی گذشتہ روز کی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کرتے ہوئے 1.0800 نفسیاتی سطح (Psychological Levels) سے اوپر پہنچ گیا۔

مارکیٹ موڈ میں بہتری کی وجوہات

گذشتہ روز ڈائچے بینک کی لیکوئیڈیٹی مستحکم ہونے سے سرمایہ کاروں میں خوف کی فضاء کم ہوئی ۔ جبکہ یورپی مرکزی بینک کی طرف سے مالیاتی نظام میں استحکام لانے کے لئے لیکوئیڈیٹی میں کئے جانیوالے اضافے سے بھی یورو کو سپورٹ ملی ہے۔

تاہم بڑی ریلی کیلئے کئی رکاوٹیں موجود ہیں۔ جن میں آج یورپی سینٹرل بینک کے عہدیداروں کی تقاریر ، اسپین، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے افراط زر (Inflation) سروے شامل ہیں۔ جن کے بعد یورو ایک واضح سمت اختیار کرسکتا ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ کی بڑی وجہ فیڈرل ریزرو کی طرف سے بینکنگ سیکٹر کی سپورٹ کیلئے نرم مانیٹری پالیسی کے محتاط بیانات ہیں۔ جس سے امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی۔ گذشتہ روز سلیکون ویلی بینک کی First Citizens Bank کو فروخت کے بعد فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں کم اضافے کے بیانات کی وجہ سے ڈالر مارکیٹ موڈ بہتر ہونے کا ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکا۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج یورپی فوریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے آغاز میں یورو اپنی 20 روزہ Moving Average سے اوپر آ گیا۔ جو کہ Bulls کے متحرک ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ یہ اپنی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 1.0740 اور 23.6 فیصد کی سطح 1.0720 سے بھی اوپر ہے جس سے اسے مضبوط ٹیکنیکی سپورٹ ملی ہے۔ تاہم بڑے مثبت ٹریگرز نہ ہونے سے تیزی کا مومینٹم محدود نظر آ رہا ہے۔

ایشیائی سیشنز سے اب تک 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو مجموعی Sentiments مثبت ہی نظر آ رہے ہیں 1.0850 کا حصول اسکے سائیڈ لائن بلز کو بھی ریلی میں شامل کر سکتا ہے۔ جس سے 1.0900 کے حصول کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 40 فیصد Bullish جبکہ 20 فیصد Bearish اور 40 فیصد ہی Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔

سپورٹ لیولز 1.0825, 1.0800 اور 1.0775 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0850 کے بعد 1.0875 اور 1.0920 ہیں۔ اوپر کی طرف دوسری مزاحمتی حد عبور کرنے سے یہ اپنے انتہائی بلش زون میں داخل ہو جائے گا جبکہ تیسرا سپورٹ لیول بریک کرنے سے یہ بیئرش چینل اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم حتمی ٹرینڈ کیلئے سائیڈ لائن بلز کا کردار فئصلہ کن ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button