گولڈ کی قدر میں تیزی ، فیڈرل ریزرو کے بیانات اور غزہ جنگ میں شدت.

سنہری دھات 1850 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے .

گولڈ کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . فیڈرل ریزرو کی طرف سے بیانات اور غزہ جنگ میں شدت کے بعد امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے . جس کا ایڈوانٹیج حاصل  کرتے ہوئے  سنہری دھات 1850 کی نفسیاتی سطح عبور کر گئی ہے .

فیڈرل ریزرو کی طرف سے کیا بیانات دیے گئے اور ان کے گولڈ کی قدر پر کیا اثرات مرتب ہوئے.؟

آج فیڈرل ریزرو ڈلاس کی صدر لوری لوگان نے اپنی تقریر کے دوران Rate Hike Program بند کئے جانے کا دفاع کیا . انہوں نے ایک نجی تقریب سے خطاب کے دوران کہا شرح سود کا کوئی تعلق مارکیٹ سے نہیں ہوتا بلکہ Inflation کنٹرول کرنے کے لئے اس میں تبدیلی کی جاتی ہے . انہوں نے بتایا کہ 18 ماہ کے دوران پالیسی ریٹس میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملکی Growth Rate میں کمی واقع ہوئی . انکا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قومی آمدنی میں اضافے پر توجہ دی جائے .

اگرچہ انہوں نے تقریر کے آخر میں یہ بھی کہا کہ وہ مانیٹری پالیسی کو اسی سطح پر طویل  عرصے کیلئے منجمند کرنے کے حق میں ہیں . لیکن مارکیٹ پلیئرز نے اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ فیڈ کی سینئر عہدیدار اور ریاستی گورنر نومبر میٹنگ میں ریٹس  بڑھانے کی مخالفت کر رہی ہیں . اس کے بعد امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا جبکہ بانڈز مارکیٹ میں مقامی تعطیل کی وجہ سے سنہری دھات نے بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا .

مشرق وسطیٰ جنگ اور غزہ کے محاصرے میں شدّت.

آج اسرائیل کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے آشیرباد ملنے کے بعد اسکی افواج نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے. اسرائیلی وزیر دفاع جواو گیلنٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ غزہ میں پانی اور اناج بھی داخل نہ ہونے دیا جائے . انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی افواج کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے .

دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے سعودی عرب اور دیگر مسلم خلیجی ممالک کی طرف سے فلسطین کی سپورٹ سے ایک مرتبہ پھر آئل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی افواہیں طلب میں اضافے کا  سبب بن رہی ہیں . اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے .

ادھر ایران اور ترکی نے ایک اسلامی سربراہی کونسل کی میٹنگ بلانے کے لئے باضابطه طور بار سعودی عرب اور دیگر ممالک سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے . اس صورتحال میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گولڈ اور دیگر ٹریڈنگ اثاثے جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے گولڈ اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز کے بالکل قریب آ گیا ہے . جبکہ یہاں پر اسے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریترسمنٹ بھی حاصل ہو گئی ہے . جس سے یہ حالیہ عرصے کے دوران اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے میں کامیاب ہوا ہے .

گولڈ کی قدر میں تیزی ، فیڈرل ریزرو کے بیانات اور غزہ جنگ میں شدت.

اسکے سپورٹ لیولز 1844 ، 1834 اور 1824 جبکہ مزاحمتی حدیں 1854 ، 1864 اور 1874 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اسس کے لئے 19 سو کے نفسیاتی ہدف کی طرف دروازہ اوپن ہو جائیگا.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button