NZDUSD کی قدر میں کمی ، توقعات سے منفی New Zealand PMI اور Chinese Economic Growth پر تحفظات.

kiwi Dollar declined below Psychological level of 0.5900, after PMI dropped.

NZDUSD کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجوہات توقعات سے منفی New Zealand PMI اور Chinese Economic Growth پر تحفظات ہیں . Asian Sessions کے دوران Kiwi Dollar نفسیاتی سطح 0.5900 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .

New Zealand PMI کے منفی اعداد و شمار NZDUSD پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟

Business NZ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق New Zealand Performance of Manufacturing Index کی سطح 48.9 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 50.6 فیصد کی توقع کر رہے تھے . اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ ستمبر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی ریڈنگ 50.6 فیصد ہی رہی تھی . اس طرح یہ رپورٹ مارکیٹ توقعات سے منفی اور معیشت پر Inflation کے منفی اثرات ظاہر کر رہی ہے . جس کے بعد New Zealand Dollar کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے .

Chinese Economic Growth کے اثرات.

New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر China ہے .جس کے ساتھ اس کی 70 فیصد سے زاید تجارت ہی نہیں ہوتی بلکہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کے لئے Kiwi Dollar ہی استمعال کرتا ہے . یہ وجہ ہے کہ اس کرنسی کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے . 

Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .

Chinese Economy کی موجودہ صورتحال.

اگرچہ چند ماہ قبل ان پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی کر دی گئی ہے لیں اس کے نتائج معاشی سست روی اور Deflation کی صورت میں سامنے آئے ہیں. اس حوالے سے Beijing  نے کئی اقدامات کئے تاہم ان کے خاطر خواہ نتائج مرتب نہیں ہو سکے . کیونکہ Economic Data اشیاء کی اپنی لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت کو ظاہر کر رہا ہے . چینی انڈسٹری اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور  قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

اختتام ہفتہ پر National Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Headline Inflation کی شرح منفی 0.2 رہی ، جبکہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.1 کی پیشگوئی کر رہے تھے . خیال رہے کہ  رواں سال جولائی کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر Deflation پنجے گاڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے .

Chinese Economy کی صورتحال اسوقت Global Markets میں ایک نئے رسک فیکٹر کے طور پر سامنے آئی ہے۔ دنیا بھر میں جہاں Inflation ایک بڑا مسئلہ ہے۔  سب سے بڑی پیداواری معیشت میں تفریط زر یعنی Deflation سر درد بنی ہوئی ہے۔ آج World Bank نے بھی اس سال کے کیلئے Chinese Growth Rate کے تخمینے میں 0.5 فیصد کمی کر دی ہے۔

اس صورتحال کے منفی اثرات NZD پر مرتب ہوئے .کیونکہ Chinese MARKETS میں معاشی سرگرمیوں کی سست روی کا واضح مطلب New Zealand ڈالر کی طلب میں کمی کا ہونا ہے کیونکہ ٹریڈ کم ہونے سے China میں NZDUSD کی Liquidity کم ہو جاتی ہے

تکنیکی جائزہ.

ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر  0.5900 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم رسک فیکٹر بیرز کو متحرک کئے ہوئے ہے  واضح رہے کے  0.5900 پر 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .

NZDUSD کی قدر میں کمی ، توقعات سے منفی New Zealand PMI اور Chinese Economic Growth پر تحفظات.
NZDUSD

تاہم 0.6000 سے نیچے  اسکا بیئرش ریگریشن چینل ہے ۔ اوپر کی طرف 0.5900 کی سطح  عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6000 اور اس سے اوپر کیلئے دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ یہاں پر اسکا RSIاور ٹینکینکی انڈیکیٹرز اوپر کی طرف ریلی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button