USDJPY کی قدر میں کمی ، نان شیڈولڈ بانڈز آپریشن اور امریکی ڈالر کا دفاعی انداز.

مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کی عدم توجہی سے امریکی ڈالر  کو درکار سپورٹ نہیں مل رہی

USDJPY کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔  آج  BOJ کی طرف سے نان شیڈولڈ بانڈز آپریشن شروع کئے جانے کے بعد امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے .

USDJPY پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔

آج  بینک آف جاپان (BOJ) کی طرف سے نان شیڈولڈ بانڈز کی فروخت کا آغاز کیا گیا۔ اسکے علاوہ  مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کی عدم توجہی سے امریکی ڈالر  کو درکار سپورٹ نہیں مل رہی ۔ عالمی تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونیوالا رسک فیکٹر مارکیٹ موڈ کو کرنسیز اور فوریکس اثاثوں میں نئی پوزیشنز لینے دے روکے ہوئے ہے۔

آج ایشیائی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر 150 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کے قریب محدود رینج اہنائے ہوئے ہے۔ خیال رہے کہ یہ BOJ کی طرف سے متعین کی گئی ریڈ لائن ہے جس کے بعد متبادل مانیٹری ٹولز یعنی بانڈز کی فروخت کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے سرکولیٹری زر کو محدود کر کے ین کی طلب (Demand) پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

آج کئے جانے والی محدود Open Market Intervention  کئی روز سے متوقع تھی . جاپانی ین آج کے ان آپریشنز سے کسی حد تک سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے .

کیا بڑے پیمانے پر اوپن مارکیٹ مداخلت کی جا سکتی ہے .؟

حالیہ عرصے کے دوران جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اس کے لئے بینک آف جاپان کی سپورٹ محض زبانی دعووں اور اعلانات تک محدود رہی۔ گورنر کازو اوئیڈا کی متعدد بار موثر آپریشنز کا کہہ چکے ہیں۔ تاہم 145 کی ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود کوئی Monetary Action نظر نہیں آیا۔ یہاں تاک کہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 150 جبکہ پرطانوی پاؤنڈ 187 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود FX آپریشن محدود پیمانے پرکیوں کیا جا رہا ہے  ۔؟

جاپانی مرکزی بینک Global Financial Crisis کے آغاز سے ہی انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ Policy Rates ابھی تک منفی 0.10 کی سطح پر ہیں۔ کازو اوئیڈا کے پیشرو ہارو ہیکو کرودا نے تین بار Open Market Intervention کی تھی اور موثر انداز میں امریکی ڈالر کو 130 کے ایریا میں دھکیل دیا تھا۔ تاہم موجودہ گورنر کئی بار اعلانات کے باوجود ایسا نہیں کر سکے۔ حالانکہ عالمی صورتحال بانڈز مارکیٹ میں خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی تھی۔

ملٹی نیشنل معاشی ادارے Citi کے مطابق جاپانی حکام Growth Rate پر سمجھوتا کئے بغیر ین کی لیکوئیڈٹی بڑھانا چاہتے ہیں جو بظاہر اس صورتحال میں ممکن نظر نہیں آ رہی۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

اگرچہ ایشیائی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ تاہم اس کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) ابھی بھی  بلش ہے۔ اس مثبت منظر نامے کے ساتھ اسکا اگلا ممکنہ ہدف 151 ہے۔ تاہم 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 80 کے قریب اوور باٹ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY کی قدر میں کمی ، نان شیڈولڈ بانڈز آپریشن اور امریکی ڈالر کا دفاعی انداز.

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ اوپر کے لیولز پر جانے سے پہلے محدود پیمانے پر ممکنہ اصلاح کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 149.60 , 149.20 اور 148.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 150.20 , 151.10 اور 151.70 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button