WTI Crude Oil کی قدر میں 86 ڈالرز سے اوپر تیزی ، Israel کا Iran کے تین مقامات پر حملہ
Heavy Explosions reported in Iranian City of Isfahan, Supply disruption fears raised demand for Crude Oil
WTI Crude Oil کی قدر میں 86 ڈالرز سے اوپر تیزی دیکھی جا رہی ہے . Israel کی جانب سے Iran پر حملے کی اطلاعات کے بعد Global Supply Disruption کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے. جس سے Crude Oil کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
Israel کا Iran پر حملہ WTI Crude Oil پر کیسے اثر انداز ہوا؟
Iran کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی Faris کے مطابق جمعہ کی صبح Isfahan کے شمال مغرب میں ایک Heavy Explosion کی آواز سنی گئی، جس کے تھوڑی دیر کے بعد Isfahan International Airport کے قریب مزید دھماکے رپورٹ کئے گئے اور آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھے گئے . Province Isfahan میں ایک بڑے International Airport کے علاوہ Missile Production Complex اور متعدد Nuclear Plants ہیں. بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تینوں مقامات ہی Israeli Targets In Iranian ہو سکتے ہیں.
خبریں سامنے آنے پر WTI Crude Oil کی قدر میں 3 فیصد کے قریب تیزی ریکارڈ کی گئی. جو کہ 86 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گیا. Middle East War وسعت اختیار کرنے اور Global Markets کو 30 فیصد رسد مہیا کرنے والی Strait of Hormuz بند کئے جانے کی خبروں سے Oil اور Gold کی قیمتیں بالترتیب 90 اور 2500 ڈالرز تک جانے کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں.
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب Iranian Embassy in Syria پر Israeli Attacks کے جواب میں Iran کی طرف سے صیہونی ریاست پر Missile اور Drone Attack کے بعد Middle East میں کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے اور Intercontinental Shipments عملی طور پر معطل ہو گئی ہے.
امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق US Officials نے تصدیق کی ہے کہ Israeli Airforce نے Iranian Sensitive Sites پر حملے کی تصدیق کی ہے .
عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کے مطالبات زور پکڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ French President ایمانوئل ماکروں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سب کشیدگی میں ممکنہ اضافے سے پریشان ہیں.
مارکیٹ کا ردعمل.
Asian Sessions کے دوران WTI Crude Oil کی قدر 86 ڈالرز کے نفسیاتی ہدف سے اوپر آ گئی ہے . جو کہ گزشتہ تین روز میں اسکی رینج کا بلند ترین پوائنٹ ہے. معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنیوالے دنوں میں اگر Middle East کی یہ صورتحال برقرار رہی تو Commodities کی قیمتیں قابو سے باہر ہو سکتی ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔