Donald Trump کی کامیابی اور Crypto Currencies کا مستقبل

It could include banning a central bank digital currency and freeing Ross Ulbricht.

Donald Trump کی دوبارہ صدارتی کامیابی نے جہاں سیاسی میدان میں ایک شاندار واپسی کی. وہیں اس کا اثر Crypto Currencies کی دنیا پر بھی پڑا۔ ٹرمپ کی جیت نے Crypto Community کو ایک نئی اُمید دی ہے. خاص طور پر ان لوگوں کو جو Crypto کے لیے زیادہ Permissive اور Regulatory ماحول کی توقع رکھتے تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کی کامیابی Crypto کی Innovation اور Regulation کے لحاظ سے ایک نیا دور شروع کر سکتی ہے۔

Donald Trump کی کامیابی Crypto کے لیے نیا منظرنامہ.

Donald Trump کی کامیابی کے بعد دنیا کی سب سے بڑی معیشت پر  Republican Party کے مکمل کنٹرول کا امکان ہے. جس میں White House ، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں ممکنہ Republican اکثریت شامل ہے۔ اس تبدیلی کا Crypto Currencies پر اثر براہ راست محسوس ہو رہا ہے۔ پچھلے چار سالوں میں Biden Administration اور خاص طور پر SEC کی طرف سے Digital Assets کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے، Crypto کمیونٹی نے اس نتیجے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا.

Bitcoin Prices میں اضافہ

ٹرمپ کی جیت کے فوراً بعد Bitcoin کی قیمت نے نئی بلندیاں چھوئیں، اور تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ یہ اس سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہے۔ James Van Straten، سینئر تجزیہ کار، کا کہنا ہے کہ BTC ابھی تک Consumer Price Index کے مطابق اپنی حقیقی قیمت تک نہیں پہنچا اور آئندہ مہینوں میں اس کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Tether کے لیے اچھا موقع

ٹرمپ کی کامیابی کا فائدہ Tether (Tether) جیسے Stablecoins کو بھی ہو سکتا ہے۔ Tether کی کمپنی کے ساتھ Cantor Fitzgerald کے تعلقات اور Howard Lutnick کی طرف سے  ٹرمپ کی حمایت کے باعث، Tether کو Sanctions اور Anti-Money Laundering قوانین سے بچنے کی امید ہے۔ یہ ایک ایسا موقع ہو گا. جب USDT کا مارکیٹ کیپ Circle کے USDC کو پیچھے چھوڑ دے گا. اور Tether کی برتری مزید مستحکم ہو جائے گی۔

Solana اور Ethereum کا مقابلہ

Solana (SOL)، جو کہ تیسرے نمبر پر ہے. کو بھی اس سیاسی تبدیلی کا فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، SEC میں قیادت کی تبدیلی کے بعد، Solana کے لیے Exchange Traded Funds (ETFs) کی منظوری ممکن ہو سکتی ہے. جو اس کی Regulatory Status کو بہتر بنائے گا۔ دوسری طرف، Ethereum (ETH) کو ایک نیا چیلنج سامنا ہو گا. کیونکہ اب Solana کے ساتھ Competition بڑھ جائے گا۔

DeFi کی ترقی

Donald Trump کی کامیابی کا اثر Decentralized Finance (DeFi) پر بھی پڑ سکتا ہے۔ ٹرمپ کی Campaign میں یہ وعدہ کیا گیا تھا. کہ امریکہ کو Crypto Currencies کا ایک بڑا مرکز بنایا جائے گا، جس سے DeFi پلیٹ فارمز کے لیے زیادہ دوستانہ Regulatory ماحول مل سکتا ہے۔ اس سے Uniswap (UNI) اور دیگر DeFi Protocols کی ترقی میں تیزی آ سکتی ہے۔

SEC میں بڑی تبدیلیوں کے امکانات.

ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کا ایک اور ممکنہ اثر SEC کے چیئرمین Gary Gensler کی چھٹی ہو سکتی ہے، جو کہ Crypto Community میں غیر مقبول ہیں۔ ان کی Enforcement Policy کے باعث کئی Crypto کمپنیاں مشکلات کا شکار ہوئی ہیں۔ ٹرمپ کی قیادت میں نئے چیئرمین کی تقرری کے بعد، Crypto کے لیے زیادہ سازگار ماحول بننے کا امکان ہے۔

Gary Gensler نے 2021 میں SEC کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد Crypto کے حوالے سے ایک سخت رویہ اختیار کیا تھا۔ ان کی سربراہی میں، SEC نے Bitcoin ETFs، Ethereum Futures ETFs، اور دیگر Crypto Assets کے بارے میں متنازعہ پالیسیوں کا اعلان کیا۔ خاص طور پر Securities کے طور پر Digital Assets کو ریگولیٹ کرنے کی کوششوں نے. کرپٹو کمیونٹی میں شدید تحفظات پیدا کیے۔

ٹرمپ کی جیت سے یہ امکان ہے کہ گینسلر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد، SEC میں کرپٹو کے حوالے سے نرم اور زیادہ Pro-Crypto پالیسی اپنائی جائے گی۔

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button