ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG) میں Bullish مومینٹم جاری۔ 150 کیے قریب آ گیا۔

بنیادی جائزہ

آج پاکستانی اسٹاکس میں ٹی۔آر۔جی (TRG ) ن مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہی 150 کے نفسیاتی ہدف کے قریب پہنچچ گئی ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کے اس اسٹاک میں گذشتہ ماہ کے وسط سے ہی تیزی اور مثبت مومینٹم نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ایک تو پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنیز بالخصوص آئی۔ٹی کی کمپنیز کو ملنے والے ریکارڈ غیر ملکی سافٹ ویئر اور ایپس کی ڈویلپمنٹ کے آرڈرز ہیں۔ جو کہ رواں ماہ 2 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جس کے بعد PSX کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اور یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کر چکا ہے۔جبکہ ٹی۔آر۔جی میں تیزی کی دوسری بڑی وجہ اس کی ذیلی بین الاقوامی شاخ Affinity کے عالمی اسٹاکس کے شیئرز کی قدر میں Nasdaq میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد سے اب تک PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 71 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے اور تیسری بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر کے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 146 روپے 90 پیسے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 146 روپے 40 پیسے تھی جبکہ اوپر کی طرف یہ 3 روپے 59 پیسے کے اضافے کے ساتھ 149 روپے روپے 89 پیسے کے قریب اپنی بلند ترین سطح بنا چکی ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 147 روپے 15 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 3 سے 4 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 20 سے 25 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 144 اور دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 141 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 138 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد 150، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 154 (R2 ) اور تیسری مزاحمتی حد (R3 ) 156 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 125 کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA پر آ گیا ہے۔ اور اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 95 فیصد Bullish، اور 5 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح مجموعیBias آج بھی Bullish ہی رہا۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 147 روپے 15 پیسے اور فروخت کا 154 ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے دن میں 150 کی مزاحمتی حد عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں یہ 170 سے 175 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button