GBPUSD میں مندی ، UK Construction PMI کا اجراء

اگست 2023ء میں ٹعمیراتی شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس توقعات سے مثبت رہا۔

GBPUSD مندی کا رجحان جاری رکھے ہوئے ہے۔ UK Construction PMI شائع ہونے کے بعد اس کی Demand میں کمی آئی ہے. اور یہ 1.2550 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔

UK Construction PMI کی تفصیلات۔

عالمی تحقیقاتی اور معاشی ادارے S&P Global کے جاری کردہ اعداد و شمار میں اگست 2023ء کے دوران تعمیراتی شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (PMI) 50.8 فئصد رہا۔ معاشی ماہرین 50.5 کی توقع کر رہے تھے۔

تحقیقاتی ٹیم نے اپنے اضافی نوٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ ہیڈلائن توقعات سے بہتر ہے۔ لیکن نئے آرڈرز انتہائی کم رہے ہیں۔ جو کہ اس ڈیٹا کا تشویشناک پہلو ہے۔ اس طرح برطانوی کنسٹرکشن کمپنیوں کی مشکلات بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس طرح حقیقی معنوں میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر دنیا کے دیگر طاقتور ممالک کی طرح انگلینڈ اور ویلز میں بھی سکڑ رہا ہے۔

اس شعبے کو افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کا پیرامیٹر سمجھا جاتا ہے۔ 2008ء کے Recession کا آغاز یورپی کنسٹرکشن کمپنیوں کے قرض میں ڈوبنے کی وجہ سے شروع ہوا تھا۔ جس کے بعد امریکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم چین کی بروقت امداد سے امریکہ اور یورپ نے صورتحال پر قابو پایا تھا۔ حالیہ دنوں میں ایسا ہی خطرہ چینی پراپرٹی کمپنیوں کے قرض میں ڈوبنے سے پیدا ہوا ہے ۔ یہ رسک فیکٹر عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن رکھے ہوئے ہے۔

GBPUSD کا ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے برطانوی پاؤنڈ بیئرش جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اپنائے ہوئے ہے۔ تاہم ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) وسطی پوائنٹ پر اوور سولڈ زون کو چھو رہا ہے۔

اسوقت یہ 1.2560 کی مزاحمتی حد عبور کر کے 50 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر آنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہاں سے اوپر کی طرف Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ یہاں پر ملنے والی اسٹرینتھ اسکے لئے 1.2600 کا دروازہ اوپن کر سکتی ہے۔

GBPUSD میں مندی ، UK Construction PMI کا اجراء

نیچے کی طرف گراوٹ جاری رہنے کی صورت میں 1.2500 نظر آ سکتا ہے۔ جس کے بعد اسکا بیئرش زون شروع ہو جاتا ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.2505 , 1.2480 اور 1.2445 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 1.2580, 1.2610 اور 1.2630 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ بلش ٹرینڈ لائن اختیار کر لے گا۔

برطانوی پاؤنڈ گذشتہ تین ہفتوں سے بیئرش ٹریڈ میں نظر آ رہا ہے۔ آج یہ روان ماہ کی کم ترین سطح پر ہے۔ اسکی بنیادی وجہ معاشی رپورٹس اور عالمی افراط زر کا رسک فیکٹر ہے۔ بتاتے چلیں کہ ٹیکنیکی اور مومینٹم انڈیکیٹرز  یہان سے بحالی کی لہر آنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button