US Dollar Index میں مندی، US Maritime Advisory کی Red Sea Seizure پر رپورٹ جاری.

Houthi attacks on Shipments cargo caused the Global Supply Chain disruptions below Pandemic Level

US Dollar Index میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی سب سے بنیادی وجہ US Maritime Advisory کی جاری ہونیوالی Red Sea Seizure پر رپورٹ ہے . جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران Yemen کے Houthi Rebels کی جانب سے کئے جانیوالے حملوں سے Global Supply Disruption تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے .

US Maritime Advisory کی رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے جس سے US Dollar Index میں گراوٹ واقع ہوئی؟

اختتام ہفتہ پر US Maritime Advisory کی جانب سے جاری کی جانیوالی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ Yemen کے Houthi Rebels نے Red Sea سے Global Cargo Shipment ناممکن بنا دی ہے. جس کے نتیجے میں Globa Supply Disruption تین سال قبل آنیوالی Pandemic سے بھی زیادہ ہو گئی ہے .

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ سلسلہ اس حد تک وسعت اختیار کر گیا ہے کہ کوئی بھی Shipment Company اس علاقے سے گزارنے کیلئے تیار نہیں ہے . ایسے میں عالمی سطح پر Inflation بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں .

Bab Almandab Straight کی بندش کس طرح سے Global Markets کو غیر مستحکم کر رہی ہے .؟

حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza  پر بمباری کے بعد انہوں  نے صیہونی ریاست  سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بہت سے بڑی کارگو تجارتی کمپنیاں اپنے جہازوں کا رُخ موڑنے یا انھیں روکنے پر مجبور ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے  BBC کے مطابق بحری جہازوں کو بحیرہ احمر میں ہونے والے حملوں سے بچانے کے لیے Alternative Logistic Routes سے گزرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے  جس سے  Crude Oil سمیت، Electronics اور دیگر روزمرہ اشیائے ضروریہ   کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

Red Sea کے جنوبی سرے پر واقع آبنائے باب المندب‘میں Cargo Ships پر حوثیوں کی جانب سے حملوں میں اضافے کے بعد زیادہ تر بین الاقوامی  کمپنیوں نے اپنے بہت سے جہازوں کو اس راستے سے لے جانے سے انکار کر دیا ہے .

حوثی باغیوں کے حملوں میں Bab Almandab کے قریب شدت اور Ceasefire کا مطالبہ.

اختتام ہفتہ پر   Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا  کہ  بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے Bab Almandab Strait  پر انکا مکمل کنٹرول ہے اور  وہ اب وہاں سے  کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.

US Dollar Index کی صورتحال.

تازہ ترین رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز US Dollar Index میں 10 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے . اور  دیگر کرنسیز کے مقابلے میں USD دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے . 

US Dollar Index میں مندی، US Maritime Advisory کی Red Sea Seizure پر رپورٹ جاری.
US Dollar Index

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button