AUDUSD میں استحکام – PBOC Interest Rate برقرار، چینی فیصلے کے بعد Australian Dollar کا مثبت ردعمل

Australia’s Trade Dependency on China Drives Demand for AUD Following Central Bank's Surprise Decision

PBOC LPR بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جانے سے AUDUSD کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ ایک اور پانچ سالہ قرضوں کے لیے Interest Rate برقرار رکھا گیا ہے. تاہم اس سے Asian Markets میں Australian Dollar کی طلب بڑھی ہے۔

PBOC کا فیصلہ توقعات کے برعکس

Peoples Bank of China نے تمام مدت کے قرضوں پر Interest Rate کو بغیر کسی تبدیلی کے سالانہ 3.10 فیصد پر برقرار رکھا ہے. جبکہ پانچ سالہ مدت کے لیے بھی یہ 3.60 فیصد پر برقرار رہی۔ معاشی ماہرین نے Chinese Yuan کی حالیہ گراوٹ کے پیش نظر 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔

ایشیائی ملک میں Deflation کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کے اشارے دیے جا رہے ہیں۔ آج کی پریس ریلیز سے Real Estate Sector کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوا ہے. تاہم Macro Economic Reforms کے تناظر میں آج PBOC LPR میں اضافے کی توقع تھی۔

فیصلے سے AUDUSD کیسے متاثر ہو رہا ہے؟

Australia کی تقریباً 60% Trade چین کے ساتھ ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ Australian Dollar کی طلب بھی اسی مارکیٹ سے براہ راست جڑی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ China اس کرنسی کو عالمی تجارت میں Clearance کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی مالیاتی فیصلے AUDUSD پر فوری اثر انداز ہوتے ہیں۔

Chinese Economy کی صورتحال

سال 2025 کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں عالمی رسد کا توازن شدید متاثر ہوا. کیونکہ دنیا کو 50 فیصد سے زائد تیار شدہ اشیاء فراہم کرنے والا ملک چین خود Economic Slowdown کا شکار رہا۔ Industry اور Real Estate شدید قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں. اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے مسلسل کم ہو رہی ہیں۔

گزشتہ چھ ماہ چین اور عالمی معیشت کے لیے دباؤ کا باعث بنے۔ COVID-19 کے بعد بحالی ایک بڑا چیلنج رہی. Unemployment اور غربت میں اضافہ ہوا، جبکہ کئی بڑی چینی کمپنیاں ڈیفالٹ کا شکار ہوئیں۔ اگرچہ Beijing Administration نے Fiscal Recovery Plan تیار کیا ہے، تاہم عالمی ادارے 2025 میں چین کی Growth Rate کم رہنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

Deflation کیا ہے اور کیوں خطرناک ہے؟

Deflation ایسی معاشی صورتحال کو کہتے ہیں جب Consumer Price Index 2 فیصد کے ہدف سے نیچے آ جائے۔ دنیا نے یہ حالات دوسری جنگ عظیم کے دوران دیکھے تھے، اور اس کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے گئے۔

AUDUSD کا تکنیکی تجزیہ

چار گھنٹوں کے تجارتی چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6400 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ لیول اہم ترین Technical Support اور Bullish Channel کا آغاز بھی ہے۔ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد Retracement اور 200 روزہ Moving Average موجود ہے، جو اس لیول کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

AUDUSD as on 21st April 2025 during Asian FX Sessions after PBOC Interest Rate Decision
AUDUSD as on 21st April 2025 during Asian FX Sessions after PBOC Interest Rate Decision

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button