یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ Stock Earning Reports اور چینی تفریط زر

مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹس میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ کمپنیوں کی Earning Reports اور چینی تفریط زر کا خوف مارکیٹ موڈ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں شیئر والیوم کی کمی ، لیکن وجوہات کیا ہیں۔ ؟

دوسرے کاروباری ہفتے یورپی مارکیٹس سرمایہ کاروں کے محتاط انداز اور شیئر والیوم کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں۔ اسکی سب سے بڑی وجہ مختلف کمپنیوں کی معاشی رپورٹس ہیں. جن کے ریلیز ہونے پر مارکیٹ پلیئرز اپنی پوزیشنز ہولڈ کئے ہوئے ہیں۔  دیگر عوامل میں چینی تفریط زر (Deflation) کا خوف سرفہرست ہے .جو کہ عالمی افق پر عدم استحکام رسد پیدا کر رہا ہے۔

اختتام ہفتہ پر ریلیز کی جانیوالی چینی CPI Report میں Headline Inflation کی سطح منفی 0.3 فیصد رہی ڈیٹا دیگر ممالک کی نسبت تفریط زر کی نشاندہی کر رہا ہے ۔  دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کہ بجائے کم ہو رہی ہیں . یعنی اپنے مقررہ اہداف سے بھی نیچے آ گئی ہیں۔

چینی تفریط زر کا پس منظر

DEFLATION  دوسری عالمی جنگ کے بعد کئی عشروں میں پہلی بار دیکھی جا رہی ہے ۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ باقی دنیا بے قابو افراط زر کی وجہ سے کساد بازاری (Recession) کے دروازے پر ہے.  چین اسکے برعکس تفریط زر سے عالمی سپلائی چین کو غیر متوازن کر رہا ہے۔. رئیل اسٹیٹ اور صنعتی پیداواری شعبے قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ عدم توازن کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔

اطالوی وزیراعظم کا بیان اور اسکے اثرات

گارجیا میلونی نے Windfall Tax کی ذمہ دراری قبول کر لی۔ یورپی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اطالوی وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ بینکوں پر ٹیکسز عائد کئے جانے سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا انکا کہنا تھا کہ عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) سے نمٹنے کیلئے ایک جامع اصلاحاتی عمل کی ضرورت ہے۔اطالوی سربراہ حکومت نے کہا کہ اسی لئے تمام پہلووؤں کا جائزہ لے کر بینکنگ انڈسٹری پر ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا۔

ملونی   نے تسلیم کیا کہ موجودہ صورتحال میں یہ اقدامات قبل از وقت تھے جس سے یورپی سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اٹلی کے تمام بینک مارچ میں آنیوالے عالمی بینکنگ بحران کی طرح لیکوئیڈٹی مسائل کے شکار ہو گئے تھے۔ اور بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء عمل میں آیا تھا۔

بیان سے یورپی مشترکہ کرنسی یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے .  ملی جلی صورتحال یورپی اسٹاکس میں بھی ہے۔ لیکن اطالوی بینچ مارک انڈیکس FTSEMIB میں حیران کن طور پر تیزی آئی ہے۔ تاہم اسکی بحالی انرجی اسٹاکس خریداری کی لہر سے آئی ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال

FTSEMIB میں مندی نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 34 پوائنٹس کی مندی سے 7490 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی رینج 7488 سے 7530 کے درمیان ہے۔ جبکہ اس برطانوی مارکیٹ میں 27 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ Stock Earning Reports اور چینی تفریط زر

Dax30 میں بھی اگرچہ ٹریڈنگ والیوم خاصا کم ہے لیکن اسکا مجموعی منظرنامہ قدرے مثبت ہے۔ انڈیکس 55 پوائٹس کی تیزی سے 15887 پر آ گیا ہے۔ ابھی تک مارکیٹ میں 1 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ Stock Earning Reports اور چینی تفریط زر

CAC40 میں کمپنیوں کی معاشی رپورٹس کے باعث محدود رینج دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیکس محض 1 پوائنٹ اوپر 7341 پر ٹریڈ کر رہا ہے اسکی رینج 7323 سے 7371 کے درمیان ہے جبکہ ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 94 لاکھ ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ Stock Earning Reports اور چینی تفریط زر

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں تیزی کا رجحان ہے۔ انڈیکس 171 پوائنٹس بڑھ کر 28447 پر مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 27 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دیگر یورپی مارکیٹس میں بھی ملے جلے انداز میں ٹریڈ جاری ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) 11 پوائنٹس تیزی سے 11092 پر آ گیا ہے۔ اسکہ بلند ترین سطح 11064 سے 11081 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ میں صرف 64 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا ہے۔  HEX میں 46 اور OMX میں 4 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button