گارجیا میلونی نے Windfall Tax کی ذمہ داری قبول کر لی ، EURUSD میں گراوٹ

اطالوی وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ بینکوں پر ٹیکسز عائد کئے جانے سے یورپی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

گارجیا میلونی نے Windfall Tax کی ذمہ دراری قبول کر لی۔ یورپی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اطالوی وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ بینکوں پر ٹیکسز عائد کئے جانے سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

گارجیا میلونی نے اطالوی معیشت کے حوالے سے مزید کیا کہا۔ ؟

انکا کہنا تھا کہ عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) سے نمٹنے کیلئے ائک جامع اصلاحاتی عمل کی ضرورت ہے۔ اسی لئے تمام پلوؤں کا جائزہ لے کر بینکنگ انڈسٹری پر ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ صورتحال میں یہ اقدامات قبل از وقت تھے جس سے یورپی سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اٹلی کے تمام بینک مارچ میں آنیوالے عالمی بینکنگ بحران کی طرح لیکوئیڈٹی مسائل کے شکار ہو گئے تھے۔ اور بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء دیکھنے میں آیا تھا۔

مارکیٹ کا ردعمل

ان کے انٹرویو کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ اسوقت یہ 1 فیصد کمی کے ساتھ 1.0929 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ اسکا کئی ہفتوں میں کم ترین لیول ہے۔

گارجیا میلونی نے Windfall Tax کی ذمہ داری قبول کر لی ، EURUSD میں گراوٹ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button