کمزور Australia Trade Data اور مایوس کن Chinese PMI کے بعد AUDUSD کی شدید گراوٹ
Australian Dollar Slumps as Traders React to Bearish Economic Signals

جمعرات کے روز Asian Markets میں AUDUSD شدید دباؤ میں رہا اور 0.6500 سے نیچے گر گیا، جب Australian Trade Balance کے کمزور اعداد و شمار اور Chinese Services PMI کی مایوس کن رپورٹ نے سرمایہ کاروں کا اعتماد ہلا دیا۔ پہلے جو امیدیں US Dollar Weakness سے وابستہ تھیں، وہ تیزی سے ماند پڑ گئیں۔
RBA Policy کے باوجود مارکیٹ میں مایوسی
اگرچہ Reserve Bank of Australia (RBA) نے مئی میں Rate Cut کے ساتھ نرم مؤقف اختیار کیا تھا. مگر معاشی ڈیٹا کی کمزوری نے اس فیصلے کا اثر زائل کر دیا۔ Private Consumption, Wage Growth اور Labour Market میں گراوٹ نے نئے خطرات کو جنم دیا ہے، جس کے باعث اب مزید Aggressive Rate Cuts کے امکانات زیر غور آ چکے ہیں۔
مایوس کن Chinese Services PMI کے بعد Australian Dollar کی گراوٹ.
China, جو Australia کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، اسوقت Australia کی 70 فیصد ٹریڈ اسی کے ساتھ ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ Aussie Dollar کی زیادہ تر طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے.
Beijing کی اقتصادی صورتحال نے بھی AUDUSD پر منفی اثر ڈالا۔ Chinese Services PMI اگرچہ توقعات سے مثبت رہی. تاہم Australian Exports to China میں نمایاں کمی کے سگنلز کے بعد Aussie Dollar کی طلب کم ہوئی ہے. اس کے ساتھ ہی People’s Bank of China (PBoC) کی جانب سے Loan Prime Rate میں کمی نے عالمی مارکیٹ میں بے یقینی بڑھا دی۔ جس کے منفی اثرات AUD پر مرتب ہوئے. اور Currency Markets میں اسکی فروخت کے رجحان میں اضافہ ہوا.
تکنیکی جائزہ. Bearish Sentiment کا راج اور AUDUSD کیلئے خطرے کی گھنٹی
تازہ CFTC Data کے مطابق، AUDUSD پر نیٹ شارٹس 61.2K معاہدوں تک پہنچ چکی ہیں. جبکہ Open Interest میں بھی اضافہ ہوا ہے. جو ظاہر کرتا ہے کہ مارکیٹ مزید گراوٹ کی توقع کر رہی ہے۔ سرمایہ کار اب مزید منفی ڈیٹا یا Global Policy Shocks کی صورت میں Australian Dollar کے مزید کمزور ہونے کا امکان دیکھ رہے ہیں۔

AUDUSD اب 0.6500 کی Support Zone کو توڑ چکا ہے۔ اگلی Support Level 0.6356 (12 مئی) پر ہے، جس کے نیچے 0.6328 کی 100 دن کی SMA اور نفسیاتی حد 0.6000 ممکنہ اہداف ہیں۔ نیچے کی طرف 2025 Low یعنی 0.5913 (9 اپریل) کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب Momentum Indicators جیسے RSI 58 سے گر کر نیوٹرل زون میں آ گیا ہے، جبکہ ADX 22 پر رہتے ہوئے ٹرینڈ کی شدت کو برقرار رکھے ہوئے ہے — مگر اس بار نیچے کی جانب۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔