آسٹریلیا: نومبر 2022ء کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔

آسٹریلیا کی نومبر 2022ء کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات (Department of Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران ملکی ریٹیل سیلز میں 1.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ یہ اعداد و شمار جنوری 2022ء سے لے کر اب تک سب سے بہترین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریٹیل سیلز میں ہونیوالے ریکارڈ اضافے کی بنیادی وجہ Black Friday کے ایونٹ پر کورونا کی وباء کے بعد پہلی بار ریکارڈ سیاحوں (Tourists) کی آمد ہے جس نے معاشی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ محکمہ شماریات کی یہ رپورٹ توقعات سے بہت زیادہ مثبت ہے اور اسکے انتہائی مثبت اثرات آسٹریلوی کرنسی اور معاشی اعشاریوں (Financial indicators) پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button