آرامکو: 161 ارب ڈالر ریکارڈ منافع، کروڈ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

آرامکو نے 2022ء کے دوران 161 ارب ڈالرز منافع ڈیکلیئر کیا ہے انتہائی مثبت رپورٹ کی بنیادی وجوہات گذشتہ سال کے دوران کروڈ آئل کی قیمتوں میں ہونیوالا اضافہ تھا۔ دنیا کی سب سے بڑی خام تیل اور گیس کمپنی آرامکو کیلئے یہ رقم 2021ء کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی امریکا اور روس کے بعد دنیا میں تیل پیدا کرنوالے تیسرے بڑے ملک سعودی عرب کی ملکیت ہے .

یوکرائن پر ہونیوالے روسی حملے کے بعد عالمی معیشت میں استحکام رسد کے مسائل دیکھنے میں آئے۔ ایسے میں سعودی آئل اینڈ مارکیٹنگ کمپنی گذشتہ سال کے آخری کوارٹر کیلئے اپنے شیئر ہولڈرز کو 19.5 ارب ڈالر کا Dividend ادا کرے گی۔ جو کہ پاکستان جیسے ملک کیلئے ایک سال کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ امریکہ کی ایکسون موبیل (AXON) 55.7 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ برطانیہ کی شیل (SHEL) 39.9 ارب ڈالرز منافع حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔

آرامکو کے منافع کا براہ راست فائدہ سعودی حکومت کو ہو گا جو کہ اسکے 95 فیصد شیئرز کی مالک ہے۔ WTI آئل کی قدر اسوقت 77 ڈالرز فی بیرل سے زائد ہے۔ عرب نیوز کے چیف ایڈیٹر خالد المیناء کے مطابق آرامکو نے روس ۔ یوکرائن جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے بحران اور ذرائع توانائی کی بلند قیمتوں کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا جو کہ تیسری دنیا کے کئی ممالک کے GDP سے زیادہ ہے

۔ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو امین النصر نے برطانوی خبر رساں ادارے BBC کو انٹرویو دیتے کہا کہ ” ہم توقع کرتے ہیں کہ تیل اور گیس مستقبل قریب کے لیے ضروری رہیں گے۔ کمپنی کی کارکردگی بلند قیمتوں، زیادہ فروخت اور بہتر معیار کی وجہ سے بہترین رہی۔ ہمارے اہداف میں کم کاربن ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری اور ماحول دوست مصنوعات تیار کرنا شامل ہیں”۔ یہاں یہ بھی بھی بتاتے چلیں کہ سعودی کمپنی APPLE کے بعد دنیا میں گرین ہاؤس گیسز اخراج کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی دوسری بڑی آرگنائزیشن ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل انیس کیلمارڈ نے کہا ہے کہ ایک کمپنی کا فوسل فیول فروخت کر کے 161 ارب ڈالر منافع حیران کن ہے۔ یہ فیول ماحولیاتی بحران کا سب سے بڑا اور واحد ذریعہ ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا سب سے اہم رکن اور پیداواری ملک ہے۔ آرامکو نے مسلسل تیسرے سال دنیا کی سب سے زیادہ منافع حاصل کرنیوالی کمپنی بننے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

کروڈ آئل اور قدرتی گیس کی موجودہ قیمتیں

کمپنی کے سالانہ نتائج کے اعلان کے بعد کروڈ آئل کی قدر آج مسلسل تیسرے کاروباری سیشن کے دوران مستحکم نظر آ رہی ہیں۔ WTI آئل 0.64 فیصد تیزی کے ساتھ 77.12 ڈالرز اور Brent آئل 1 ڈالر اضافے سے 82 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ رواں ماہ کے دوران اسکی قیمت 75 ڈالرز کے بینچ مارک سے اوپر رہیں۔ دوسری طرف قدرتی گیس کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ 0.06 ڈالرز کمی سے 2.44 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button