Federal Debt کا بڑھتا ہوا حجم اور ڈوبتی ہوئی US Economy

United States is cruising into an Occean of Government Loans, uncapable to turn around

US Economy اسوقت ایک بڑے Economic crisis کا سامنا کر رہی ہے . اگرچہ اسوقت منظرنامہ مختلف ہے. تاہم وجوہات وہی ہیں جو ہر چھ ماہ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت کو مفلوج کر دیتی ہے. یعنی Federal Debts کا بڑھتا ہوا ججم.

گزشتہ ہفتے US Treasury Office کی جانب سے House of Representatives کو لکھے گئے خط میں ایک مرتبہ پھر ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کیا گیا. ساتھ ہی Debit Ceiling میں اضافے کا مطالبہ بھی دوہرایا گیا ہے . اس مرتبہ صورتحال پہلے سے سنگین رخ اختیار کر رہی ہے.

Federal Debt میں ریکارڈ اضافہ لیکن ایسا بار بار کیوں ہو رہا ہے؟

US Economy کی صحت اور Debt Ceiling کے مسائل Global Markets میں ایک اہم موضوع بن چکے ہیں۔ جب بھی وفاقی قرضے میں اضافہ ہوتا ہے. یا اقتصادی ترقی میں رکاوٹیں آتی ہیں، تو اس کے اثرات نہ صرف United States بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں پر بھی پڑتے ہیں.

خیال رہے کہ Federal Debt یعنی  وفاقی قرضہ وہ رقم ہے جو US Government  نے مختلف منصوبوں، پروگراموں اور بجٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قرض کے طور پر لی ہوتی ہے۔ یہ قرضہ مختلف طریقوں سے حاصل کیا جاتا ہے، بشمول Treasury Bonds، غیر ملکی قرضے، اور دیگر مالیاتی ذرائع.

امریکی ایوان نمایندگان قرض کی ایک حد مقرر کرتا ہے . اور White House سے یہ توقع کرتا ہے کہ وہ ان فنڈز کو Public Health جیسے بڑے عوامی منصوبوں پر خرچ کرے گا.

کچھ عرصۂ قبل تک ایسا ہی ہوتا رہا ، تاہم گزشتہ تین سال سے یہ صورتحال تبدیل ہو چکی ہے. دراصل US Constitution امریکی صدر کو یہ خصوصی اختیار دیتا ہے. کہ وہ ان فنڈز کو اپنی صوابدید پر Emergency Grants مسن تبدیل کر سکتے ہیں. اور بلا روک ٹوک کے دوست ممالک اور Defense Budget کیلئے خرچ کر سکتے ہیں .

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اسکی کوئی حد نہیں. تو یقین طور پر یہ غلط ہے. کیونکہ 2022 تک یہ 80 ارب ڈالرز تھے ، جسے Russia کے خلاف Ukraine کی مدد کے لئے ایک ٹریلین ڈالرز تک بڑھایا گیا. تاہم اس دوران جو بائڈن کی طرف سے ہونے والے اخراجات اس سے دوگنا تھے.

US Debit Ceiling پر مذاکرات بلانتیجه لیکن US Economy پر منفی اثرات. 

Biden Administration کیلئے اسوقت سب سے بڑا مئسلہ یہ ہے کہ US Congress میں حکومتی جماعت Democrat Party کو  واضح اکثریت حاصل نہیں ہے . اس لئے اسے Debt Ceiling بڑھانے کیلئے Republicans سے مذاکرات کرنا پڑتے ہیں. جبکہ کئی حکومتی سینیٹرز بھی Foreign Funds بالخصوص Israel اور Ukraine کو دی جانیوالی امداد پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں. سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ تو یہاں تک کہ چکے ہیں کہ وہ دوبارہ برسر اقتدار آ کر نہ صرف ان دونوں ممالک بلکہ Nato کیلئے بھی امداد بند کر دیں گے.

گزشتہ روز امریکی قرض کی حد پر مذاکرات اختتام ہفتہ پر بلانتیجہ ختم ہوئے ۔ مزید براں اگلے راؤنڈ کیلئے کوئی واضح اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ تاہم  سوموار کے روز اسپیکر کیون میکارتھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا. کہ اراکین Congress اور بائیڈن انتظامیہ ابھی تک ہونیوالے گفت و شنید کے دو ادوار میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے فریقین میں ڈیڈلاک موجود ہے۔ جسے دور کئے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔

اسپیکر سینیٹ نے کہا کہ کسی مشترکہ حل تک پہنچنے کیلئے Federal Government کو مزید آپشنز دیئے جائیں گے جس کے لئے ان سے جلد ہی ملاقات کی جائے گی۔

دوسری طرف Treasury Secretary اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اپنے  پریس ریلیز میں ریپبلکنز پر امریکی تاریخ کے اہم ترین ایشو کو سیاسی مراعات کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔ جینیٹ ییلین نے کہا کہ جزوی کی بجائے مکمل پیکیج دیا جائے۔

US Dollar اور Global Markets کا ردعمل.

وقت گزارنے کے ساتھ یہ معامله پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے . اکتوبر تک حل نہ ہونے کی صورت میں امریکی حکومت دیوالیہ ہو سکتی ہے . یہ وجہ ہے کہ سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . The Biggest Economy in the World ڈوبنے کا خدشہ مارکیٹس موڈ کو گھیرے میں لئے ہوئے ہے. US Dollar Index مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، جبکہ دیگر عوامل کے زیر اثر ساری مارکیٹ بغیر کسی سمت کے ٹریڈ کرتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے.

Federal Debt کا بڑھتا ہوا حجم اور ڈوبتی ہوئی US Economy
US Dollar Index lost psychological support during last three days.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button