Pakistan Stock Exchange میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی وجوہات،

KSE100 Index marked Ever High of 76200, while KSE30 also jumped above 24000

Pakistan Stock Exchange میں آج کارروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا کیا گیا اور  پہلے ایک گھنٹے کے دوران  KSE100 میں 500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا. یہ لہر گزشتہ ماہ  IMF مذاکرات شروع ہونے کے بعد وسعت اختیار کر گئی تھی .

اس تیزی  کے بعد PSX  ہنڈرڈ  انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 76200 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا. جبکہ KSE30 بھی بلند ترین سطح  24 ہزار  سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا . اگرچہ بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ شروع ہونے سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی.  اور KSE100 پر مندی غالب آ گئی.

آج Pakistan Stock Exchange کے Banking Sector میں سب سے زیادہ خرید داری کا رجحان ہے ، جس کی بنیادی وجہ Multinational Banking Group اور معاشی تحقیقاتی ادارے Morgan Stanley کی طرف National Bank of Pakistan کو اپنے Index میں شامل کیا جانا ہے .

PSX میں تیزی کی وجوہات کیا ہیں؟

Pakistan Stock Exchange میں گذشتہ کئی ہفتوں سے تیزی رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے. اور نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں انڈیکس نے 76000 پوائنٹس کی سطح عبور کی تھی . اس دوران مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے Capital Market میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔

Pakistan میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے محاذ پر چند حالیہ مثبت پیش رفت مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنی ہیں۔ پاکستان اس وقت International Monetary Fund سے نئے پروگرام کے لیے مذاکرات کر رہا ہے. جس کے تحت جنوبی ایشیائی ملک  عالمی ادارے  سے آٹھ ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ دوسری جانب Sensitive Price Index نیچے آنے سے Interest Rate میں بھی کمی کا امکان  ہے۔

تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر معاشی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

Blink Capital Management کے سربراہ اور معاشی تجزیہ کار حسن مقصود  نے Urdumarkets کو بتایا. کہ مارکیٹ میں تیزی کی دیگر وجوہات کے علاوہ سب سے بڑی وجہ Multinational ادارے Morgan Stanley   کی جانب سے اپنے انڈیکس میں Pakistani Bank  کو شامل کرنا ہے۔

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا، اس ادارے کی جانب سے National Bank of Pakistan کو اپنے انڈیکس میں شامل کیا گیا. جس کا مثبت اثر Pakistan Stock Exchange پر بھی پڑا .اور انڈیکس پہلی بار 76000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

Pakistan Stock Exchange
KSE100

انھوں نے کہا Pakistani Market میں تیزی کی ایک اور وجہ Foreign Direct Investment بھی ہے. کیونکہ اس وقت بیرونی سرمایہ کار Capital Market میں کافی خریداری کر رہے ہیں۔

حسن مقصود کا  کہنا ہے کہ چاہے یہ مجبوری کے تحت ہو. لیکن طویل المدتی بنیادوں پر Economic Infrastructure in Pakistan کو بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کر دے گا. جو ہمارے لئے انتہائی خوش آئند ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ Pakistan Stock Market کا یہ رجحان آنے والے دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے . BCM کے سربراہ نے بالخصوص KSE30 میں تیزی اور PSX Market Cap کے 80 ارب ڈالرز سے اوپر آنے کو طویل المدتی بنیادوں پر Pakistani Financial Indicators کیلئے انتہائی مثبت قرار دیا .

Pakistan Stock Exchange میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی وجوہات،
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button