Per Tola Gold Price میں کمی ، Global Markets میں اتار چڑھاؤ کے اثرات.

Investors got defensive after Fed Monetary Policy announcement and Geopolitical Tensions

Global Markets  میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے Local Sarafah Bazar میں بھی Per Tola Gold Price کم ہوئی ہے .

اس کمی کے بعد  سنہری دھات کی قیمت  تین دن کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے کی سطح  پر آ گئی ہے. معاشی ماہرین آنیوالے دنوں میں قیمتوں میں مزید کمی کی پیشگوئی کر رہے ہیں. 

Pakistani Sarafah Bazar  عالمی سطح پر ہونیوالی Geopolitical Tensions سے متاثر ہو رہا ہے . خاص طور پر Middle East میں جاری جنگ  کی زد میں Pakistani Supply Line بھی آئی ہے.

Per Tola Gold Price  میں کمی کی وجوہات. 

Pakistan کی Local Jewelry Market درحقیقت Global Commodity Markets کے ساتھ منسلک ہے. جہاں Geopolitical Conflicts کی وجہ سے حالیہ عرصے کے دوران بڑے پیمانے پر Commodity Prices میں اضافہ ہوا. تاہم گزشتہ روز Fed Monetary Policy کے اعلان سے US Bonds Yields میں تیزی جبکہ Gold Price مسلسل اتار چڑھاؤ کی شکار دکھائی دے رہی ہے.

اس غیر یقینی صورتحال کے اثرات دنیا بھر کی Markets کی طرح Pakistan پر بھی مرتب ہوئے جہاں Lahore اور Karachi کے صرافہ بازاروں میں سنہری دھات کی Jewelry کے دام گر گئے.

Per Tola Gold Price میں کمی ، Global Markets میں اتار چڑھاؤ کے اثرات.
Gold Price in Lahore.

دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے  توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا.

اگرچہ ابتدائی طور پر Gold Price کا ردعمل خاصا مثبت تھا . تاہم Chairman Fed کی پریس کانفرنس کے بعد اس میں شدید گراوٹ دیکھی گئی. کیونکہ اس سے Fed Rates Cut کے بارے میں بے یقینی بڑھ گئی ہے. اسی کے اثرات Pakistani Jewelry Market پر بھی مرتب ہوئے ہیں.

گزشتہ ماہ High Tier Data میں Headline Inflation مسلسل اتار چڑھاؤ کی شکار رہی . جبکہ PCE Price Index اگرچہ توقعات سے کم تھا. لیکن Core Inflation تین ماہ قبل کی سطح 3.36 پر ہی برقرار رہی ، جو US Economy پر دباؤ کی عکاسی کر رہی ہے.

Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی .

جیروم پاول نے 1970 کی دہائی میں اپنائی گئی سخت Monetary Policy کے منفی نتائج کی مثال دیتے ہوئے کہا. کہ وہ طویل عرصے تک بلند Rates برقرار رکھنے کی غلطی نہیں دوہرائیں گے. تاہم اسے معیشت کی جڑیں کھوکھلی کرنے کیلئے نہیں چھوڑا جا سکتا.  اس بیان سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ Federal Reserve کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کریگا.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button