Gold Price مستحکم، US ADP Employment Report ریلیز کر دی گئی.

US Bonds Yields decline 10 basic points near 3.7% after the Jobs Market Data

US ADP Employment Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد Gold Price اہم نفسیاتی سطح 2500 ڈالرز سے اوپر مستحکم ہوئی ہے . جبکہ US Bonds Yields میں کمی دیکھی جا رہی ہے .

US ADP Employment Report کی تفصیلات.

ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اگست 2024 کے دوران US Labor Market میں 99 ہزار  5 سو ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 45 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ جولائی میں  1 لاکھ 22 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 70 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 7.3 فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 10 فیصد سے تجاوز کر گئی .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے .  یہی وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 10 بنیادی پوائنٹس کی کمی  ریکارڈ  کی جا رہی ہے . جس کا ایڈوانٹیج Gold سمیت Precious Metals نے حاصل کیا ہے .

ستمبر میں US Labor Market میں منفی ٹرینڈ کی پیشگوئی.

توقعات سے انتہائی منفی ڈیٹا US Nonfarm Payroll سے ایک روز پہلے ریلیز ہوا ہے . جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ جمعے کو Labor Market کا ٹرینڈ کیسا ہو گا؟. خیال رہے کہ اس سے قبل Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول ستمبر میں ریلیز ہونے والی رپورٹس کے مایوس کن رہنے کی پیشگوئی کر چکے ہیں.

امریکی ملازمتوں کے ڈیٹا نے اشارہ دیا کہ نئی ملازمتوں کی تخلیق میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جب یہ رفتار سست ہوتی ہے، تو اس کا اثر اقتصادی نمو پر پڑتا ہے. اور Financial Markets میں عدم استحکام بڑھ جاتا ہے۔ اجس  کے نتیجے میں سرمایہ کار Gold کی طرف مائل ہوئے کیونکہ اسے  عموماً اقتصادی عدم استحکام کے دوران Safe Heaven Asset سمجھا جاتا ہے۔

Gold Price کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت 20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2510 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت  ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 60  سے اوپر ہے. جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہی ہے .

Gold Price as on 5th September 2024
Gold Price as on 5th September 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button