Gold Price مستحکم، US ADP Employment Report ریلیز کر دی گئی.

US Bonds Yields decline 10 basic points near 4.23% after the Jobs Market Data

US ADP Employment Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد Gold Price اہم نفسیاتی سطح 2785 ڈالرز سے اوپر مستحکم ہوئی ہے .

جبکہ US Bonds Yields میں کمی دیکھی جا رہی ہے . خیال رہے کہ US Corporate Sector کی اس رپورٹ سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates کم کئے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے . جس سے US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی.

US ADP Employment Report کی تفصیلات.

ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 کے دوران US Labor Market میں 2 لاکھ  33 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 14 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ اگست میں 1 لاکھ 43 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 10 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 58 ہزار افراد بھرتی کئے گئے. سب سے زیادہ حیران کن ملازمتیں 200 افراد یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل کمپنیوں میںپیدا ہوئیں. جہاں نئے کانٹریکٹس کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار رہی.

US ADP Nonfarm Employment Report
US ADP Nonfarm Employment Report

ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 7.3 فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 10 فیصد سے تجاوز کر گئی .

US ADP Employment Analysis
US ADP Employment Analysis

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ مثبت اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے .  یہی وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 10 بنیادی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ  کی جا رہی ہے . جس کا ایڈوانٹیج  Gold Price سمیت Precious Metals نے حاصل کیا ہے .

نومبر میں US Labor Market میں مثبت ٹرینڈ کی پیشگوئی.

توقعات سے انتہائی منفی ڈیٹا US Nonfarm Payroll سے دو روز پہلے ریلیز ہوا ہے . جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ جمعے کو Labor Market کا ٹرینڈ کیسا ہو گا؟. خیال رہے کہ اس سے قبل Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول اکتوبر کے آخر اور نومبر میں ریلیز ہونے والی رپورٹس کے مایوس کن رہنے کی پیشگوئی کر چکے ہیں.

امریکی ملازمتوں کے ڈیٹا نے اشارہ دیا کہ نئی ملازمتوں کی تخلیق کے عمل میں بحالی ہوئی ہے۔ جب یہ رفتار تیز ہوتی ہے، تو اس کا اثر اقتصادی نمو پر پڑتا ہے. اور Financial Markets میں رسک فیکٹر کم ہو جاتا ہے۔ اجس  کے نتیجے میں سرمایہ کار Gold کی طرف مائل ہوئے کیونکہ اسے  Safe Heaven Asset سمجھا جاتا ہے۔

Gold Price کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت 20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2775 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت  ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70  سے اوپر ہے. جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہی ہے .

Gold Price as on 5th September 2024
Gold Price as on 5th September 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button