Gold Price میں تیزی، Russia اور Ukraine کے درمیان جنگ میں وسعت.
Geopolitical Risks raised demand for Safe Haven Assets in Global Markets
Russia اور Ukraine کے درمیان تین سال سے جاری جنگ شدت اختیار کر جانے اور کیف کی طرف سے امریکی اور برطانوی میزائلوں سے Russian Strategic Facilities پر متواتر حملوں کے بعد یہ Geopolitical Tensions میں اضافہ ہوا ہے . جس سے Gold Price عالمی تجارت میں Supply Shocks کے خدشات سے بڑھ گئی ہے.
بڑھتے ہوئے Geopolitical Risks اور Gold Price پر اثرات.
Commodity Market میں Gold Price میں اضافہ ہمیشہ عالمی حالات اور Geopolitical Risks کے ساتھ جڑا رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں Russia اور Ukraine کے درمیان جاری جنگ نے ان حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ Precious Metals کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ Supply Shocks کے خدشات ہیں. جو ان Tensions کی شدت کے ساتھ بڑھ گئے ہیں۔ ایسے حالات میں عام طور پر سرمایہ کار سنہری دھات خریدنے کی طرف راغب ہونا شروع ہو جاتے ہیں.
یوکرین کی جانب سے برطانوی ساختہ Storm Shadow Missiles کے استعمال نے روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا. جس سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔ یہ Tensions نہ صرف Oil Supply Chains پر اثر ڈال سکتی ہیں. بلکہ عالمی معیشت پر بھی انکے گہرے اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔ یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان Strategic Military Decisions نے روس کی جانب سے سخت ردعمل کے خطرات کو جنم دیا ہے۔
Geopolitical Tensions میں اضافے کے خدشات ہمیشہ Commodity Market میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا باعث بنتے ہیں۔ روس دنیا کے سب سے بڑے Energy Exporters میں سے ایک ہے. اور اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں اور جنگی حالات نے Global Supply Disruption پیدا کی ہے۔ اس کے نتیجے میں گولڈ سمیت تمام Safe Haven Assets کی طلب میں اضافہ ہوا. جو ترقی پذیر ممالک کے لیے خاص طور پر International Trade میں نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔
Storm Shadow Missiles کیا ہیں اور ان سے روس یوکرائن جنگ کیسے وسعت اختیار کر سکتی ہے؟
Storm Shadow Missiles کی خاصیت یہ ہے کہ یہ تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا استعمال روس کے گولہ بارود کے گوداموں اور مضبوط بنکروں کو تباہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ لیکن ان میزائلوں کی قیمت تقریباً ایک ملین امریکی ڈالر فی میزائل ہے. جس کی وجہ سے یہ بہت قیمتی وسائل بن گئے ہیں۔
Drones Strategy اور Russian Nuclear Doctrine میں تبدیلی
یوکرین کی جانب سے استعمال کیے جانے والے Long-Range Drones کی صلاحیتوں نے جنگی حکمت عملی میں ایک نیا موڑ پیدا کیا ہے۔ یہ ڈرونز سینکڑوں کلومیٹرز کے فاصلے پر اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور کئی مواقع پر ان حملوں نے روسی فوج کو حیران کر دیا۔ تاہم، ان ڈرونز میں کم مقدار میں Ammunition لے جانے کی محدودیت ہے، جس کے باعث یہ بڑے اہداف کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی بجائے مخصوص مقامات پر حملوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
گذشتہ دنوں روسی صدر Vladimir Putin نے روس کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے اصولوں میں تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ نئے قواعد کے مطابق، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے مخصوص حالات اور شرائط کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں ان Geopolitical Tensions کے پس منظر میں کی گئیں جن میں امریکہ نے Ukraine کو Russia میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ساختہ ATACMS Missiles استعمال کرنے کی اجازت دی۔
غیر یقینی صورتحال.
ان Geopolitical Tensions کی وجہ سے Financial Markets میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ Metal Prices میں اضافہ نہ صرف صارفین بلکہ کاروباری اداروں پر بھی براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ ترقی پذیر ممالک، جو پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں. ان Geopolitical Tensions سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
مزید براں اس سے Safe Haven Assets کی طلب اور ذخیرہ اندوزی میں اضافہ ہوا ہے. کیونکہ عالمی سرمایہ کار یہ سمجھتے ہیں کہ Yellow Metal انکے لئے کسی بھی دوسرے اثاثے کی نسبت محفوظ ہے.
- Strategic Balance برقرار رکھنے کے لیے: یوکرین کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے. جس کے جواب میں روس نے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کی۔
- Deterrence کی ضرورت: Russia کے نئے اصول کا مقصد ممکنہ دشمنوں کو خبردار کرنا ہے. کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال پہلے سے زیادہ سخت شرائط کے تحت کیا جائے گا۔
- Response To U.S. Decisions: امریکہ کے Ukraine کو ATACMS Missiles فراہم کرنے کے اقدام کو Russia نے براہ راست اپنے خلاف جنگ کی شروعات سمجھا ہے۔
امریکی اور روسی بیانات
روس نے White House کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے. اور اسے ایک "مناسب اور ٹھوس” ردعمل دینے کی دھمکی دی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ یوکرین کے ذریعے روس کی سرزمین پر کیے جانے والے حملے کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی روس کے خلاف براہ راست جنگ میں شمولیت تصور کیا جائے گا۔
Ukraine کے ساتھ جنگ کے ایک ہزارویں دن پر روس کی جانب سے جوہری پالیسی میں ترمیم کو جنگ کی شدت اور اس کے ممکنہ طویل مدتی اثرات کا عکاس سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر اس اقدام کو ایک بڑا خطرہ تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے Global Security Dynamics مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔
مارکیٹ کی صورتحال.
تکنیکی اعتبار سے Gold اسوقت بھی 20SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2670 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے. Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 50 سے اوپر ہے. جو کہ اوور سولڈ صورتحال ظاہر کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔