Gold Price میں تیزی، US Retail Sales Report کے بعد Bonds Yields میں کمی.

US Financial Data raised chances of Rates Cut, keeping US Bonds Yields on Back Foot

توقعات سے مثبت US Retail Sales ریلیز ہونے کے بعد Gold Price میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . US Dollar اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں کمی کا براہ راست ایڈوانٹیج سنہری دھات  نے حاصل کیا. بتاتے چلیں کہ Lebanon میں Israeli Defense Forces کی زمینی کاروائیوں میں  وسعت کے بعد عالمی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. Precious Metals کی طلب میں اضافے کی یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے.

US Retail Sales report کے مثبت اعداد و شمار اور Gold Price میں اضافہ.

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق. ستمبر 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے. تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.5 ، Control Group میں 0.7  جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 1.7 فیصد نوٹ کی گئی۔ بتاتے چلیں کہ اگست  2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.2  رہی تھی۔ مجموعی طور پر رپورٹ کا یہ حصہ توقعات سے زیادہ منفی رہی ہے۔

سالانہ رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے. یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا  ہے . اگرچہ  Federal Reserve کی  آئندہ میٹنگ میں Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال جاری ہے  . تاہم Rates Cut کے  امکانات میں اضافہ ہوا ہے. جس سے Safe Heaven Assets کی طلب میں اضافہ ہوا ہے. 

Lebanon میں Israeli Defense Forces کی کاروائیاں اور Market Sentiment میں تبدیلی.

لبنانی جنگ، جو اس وقت مشرق وسطیٰ میں ایک اہم تنازعہ ہے، Gold Price پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔ جب بھی جنگ یا عدم استحکام کی صورت حال پیدا ہوتی ہے، سرمایہ کاروں کی توجہ Gold Price کی جانب بڑھ جاتی ہے، کیونکہ سونا ایک Safe Heaven Asset سمجھا جاتا ہے۔

لبنانی جنگ کی شدت نے نہ صرف مقامی معیشت کو متاثر کیا ہے بلکہ Financial Markets پر بھی اس کے اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جیسے ہی جنگ کی صورت حال خراب ہوتی ہے. Gold Price میں اضافہ ہوتا ہے۔ سرمایہ کار ایسے وقت میں سونے کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے سرمایہ کو محفوظ رکھ سکیں۔

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold  اپنی تمام موونگ ایوریجز  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ  2710 ڈالرز کی تاریخی بلند ترین  سطح  پر آ گیا ہے. اور  اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ برقرار ربھی عبور کر لی ہے . جبکہ اسکا RSI اسوقت 87 کے  قریب Overbought Conditions کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price as on18th October 2024
Gold Price as on18th October 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button