ADP Employment Report کے بعد Gold Price میں کمی.
US Jobs Data alleviated demand for Commodities during US FX Sessions

US ADP Employment Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد Gold Price اہم نفسیاتی سطح 2900 ڈالرز سے اوپر اتار چڑھاؤ کی شکار ہوئی .
دراصل رپورٹ جاری ہونے کے بعد US Bonds Yields میں اضافہ ہوا ہے . کیونکہ US Corporate Sector کی اس رپورٹ سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates کم کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں . جس سے US Dollar کی طلب میں بھی اضافہ ہوا .
US ADP Employment Report کی تفصیلات.
ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فروری 2025 کے دوران US Labor Market میں محض 70 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . جبکہ معاشی ماہرین ایک لاکھ 40 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ جنوری میں 1 لاکھ 80 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .
رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 10 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 58 ہزار افراد بھرتی کئے گئے. سب سے زیادہ حیران کن ملازمتیں 200 افراد یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل کمپنیوں میںپیدا ہوئیں. جہاں نئے کانٹریکٹس کی تعداد صرف 2 ہزار رہی.
ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 7.3 فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں کمی کے ساتھ 5 فیصد پر آ گئی .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات میں اضافے کی عکاسی کر رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields بھی 10 بنیادی پوائنٹس بڑھ گئے . جس کا ایڈوانٹیج Gold Price سمیت Precious Metals نے حاصل کیا ہے .
نومبر میں US Labor Market میں مثبت ٹرینڈ کی پیشگوئی.
توقعات سے انتہائی منفی ڈیٹا US Nonfarm Payroll سے دو روز پہلے ریلیز ہوا ہے . جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ جمعے کو Labor Market کا ٹرینڈ کیسا ہو گا؟. خیال رہے کہ اس سے قبل Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول فروری کے آخر اور مارچ میں ریلیز ہونے والی رپورٹس کے مایوس کن رہنے کی پیشگوئی کر چکے ہیں.
امریکی ملازمتوں کے ڈیٹا نے اشارہ دیا کہ نئی ملازمتوں کی تخلیق کے عمل میں کمی آئی ہے۔ دوسری طرف جب یہ رفتار تیز ہوتی ہے، تو اس کا اثر اقتصادی نمو پر پڑتا ہے. اور Financial Markets میں رسک فیکٹر کم ہو جاتا ہے۔ اجس کے نتیجے میں سرمایہ کار Gold کی طرف مائل ہوئے کیونکہ اسے Safe Haven Asset سمجھا جاتا ہے۔
Gold Price کا تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت بھی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2895 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ نیوٹرل ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 70 سے اوپر ہے. جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہی ہے .

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔