Gold Price میں تیزی ، Trump Tariffs کے خدشات میں کمی اور PBOC کی خریداری.
Chinese Central Bank Now holds the sixth largest stash of gold globally
PBOC کی طرف سے گزشتہ ایک سال میں خریداری کی خبریں سامنے آنے اور Trump Tariffs کے خدشات میں کمی کے بعد آج Asian Sessions کے دوران سنہری دھات 2770 ڈالرز کی بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے.
خیال رہے کہ ایشیائی ملک 2024 میں 44 ٹن سے زائد کے Gold Reserves میں اضافے سے دنیا میں چھٹے سب سے بڑے اسٹریٹجک ذخائر کا حامل ملک بن گیا ہے . جبکہ نئے امریکی صدر کے بیانات سے بھی Asian Markets میں سرمایہ کاروں کی واپسی ہوئی ہے.
سنہری دھات کی بڑھتی مقبولیت: Asian Markets اور Global Gold Reserves کا جائزہ
گزشتہ سال PBOC (People’s Bank of China) کی جانب سے Gold Reserves میں اضافے کی خبریں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ چین نے 2024 میں اپنے اسٹریٹجک ذخائر میں 44.17 ٹن کا اضافہ کرتے ہوئے مجموعی ذخائر کو 2,279.57 ٹن تک پہنچا دیا. جس کے بعد China اس اعتبار سے دنیا کا چھٹا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے. جس کے پاس Strategic Gold Reserves موجود ہیں۔
اسی دوران، چین نے 377.24 ٹن Gold کی پیداوار کی. جبکہ اس کی کھپت 985.31 ٹن تک جا پہنچی۔ مزید برآں، Gold Imports میں 8.83 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا. جو 156.864 ٹن تک پہنچ گئی۔ یہ اعداد و شمار China Gold Association کے مطابق جاری کیے گئے۔
عالمی اسٹریٹجک ذخائر اور چین کی قیادت
PBOC جانب سے Gold Reserves میں مسلسل اضافے نے نہ صرف ایشیائی معیشت میں استحکام پیدا کیا ہے. بلکہ عالمی سطح پر چین کی مالی قیادت کو مزید مضبوط کیا ہے۔ موجودہ حالات میں، ایشیائی ممالک عالمی معیشت میں اپنا کردار بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں. اور Gold Reserves میں اضافہ ان کے اسٹریٹجک عزائم کا اہم حصہ ہے۔
یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ Global Markets میں سنہری دھات کا کردار مستقبل میں بھی مستحکم رہے گا، جبکہ ایشیائی ممالک سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ جگہ کے طور پر اپنی حیثیت مضبوط کرتے رہیں گے۔
Donald Trump کا بیان اور Asian Sessions کے دوران Gold Price میں اضافہ
Asian Markets میں حالیہ دنوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ Gold Price آج 2770 ڈالرز کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس اضافے کی ایک بڑی وجہ نئے امریکی صدر کے وہ بیانات ہیں جنہوں نے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال کیا ہے۔
امریکی سابق صدر Donald Trump کے Tariffs کے حوالے سے حالیہ تبصرے اور چین کے صدر Xi Jinping کے ساتھ گفتگو نے مارکیٹ میں مثبت رجحان کو فروغ دیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا. کہ وہ China Tariffs استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں. اور وہ چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔