Gold Price میں محدود رینج، توقعات کے مطابق PCE Price Index ریلیز
Inflation Data meets expectations reasoned increased uncertainty in Markets
PCE Price Index کی سالانہ سطح توقعات کے مطابق 2.6 فیصد آنے کے بعد US Dollar Index میں تیزی جبکہ Commodities کی طلب میں کمی واقع ہوئی . جس کے بعد Gold Price محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. سرمایہ کاروں کے اس محتاط انداز اپنانے کی وجہ Federal Reserve کے آئندہ اجلاس میں Rates Cut Program شروع کرنے کے حوالے سے بے یقینی میں اضافہ ہونا ہے .
US PCE Index Report کی تفصیلات.
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں Headline Inflation کی ریڈنگ 2.6 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی.
اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو اپریل میں بھی یہ انڈیکس 2.6 فیصد رہا تھا. دوسری طرف سالانہ Core PCE ریڈنگ 2.9 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.8 فیصد کی توقع کر رہے تھے.
ماہانہ Core PCE کا جائزہ لیں تو اسکی شرح 0.2 آئی ہے ، خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات0.3 فیصدکی ہی تھیں. Federal Reserve کے Inflation کیلئے Preferred Guage سے Economy کا مثبت منظرنامہ سامنے آیا ہے.
US PCE Report کا Fed Monetary Policy میں کردار.
اس رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ US Federal Reserve رواں سال Rates Cut Policy شروع کرنے کا اشارہ دے چکا ہے . یہ رپورٹ انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے .
یہ ڈیٹا US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس کی اہمیت یوں بھی زیادہ ہے کہ US Monetary Policy کے تعین کیلئے یہ Headline Inflation کی پیمائش کا ترجیحی گیج ہے۔ جس کا حوالہ FOMC کے اجلاس میں ضرور دیا جاتا ہے.
Gold Price کا تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت بھی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2230 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر چکا ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ نیوٹرل ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوور سولڈ ایریا ظاہر کر رہی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔