Gold Price کی محدود رینج، Geopolitical Tensions میں کمی کے آثار.

Commodities remains depressed on smaller Fed rate cut bets and Middle East developments

Gold Price مسلسل دوسرے دن بھی کم ہورہی ہے. جس کی بنیادی وجہ Fed Rates Cut Bets کے کم امکانات، Geopolitical Tensions میں کمی اور USD کی مضبوطی ہے۔ چین کی معیشت میں  سست روی کے آثار، جو کہ سونے کا سب سے بڑا خرید دار ہے. Gold Price کی طلب کو متاثر کر رہے ہیں۔

Gold Price پر اثرانداز ہونیوالے عوامل.

Gold Price منگل کو دوسری بار فروخت کنندگان کی ریلی کی شکار ہوئی . اور یہ ایک ہفتے کی  بلند ترین سطح  سے مزید دور ہو رہی ہے۔ Federal Reserve کی جانب سے کم جارحانہ پالیسی میں نرمی کی توقعات. اور نومبر میں 25 Basis Points کی معمول کی شرح میں کمی کے امکانات نے USD کی حالیہ تیز رفتار بڑھوتری کو تقویت بخشی ہے، جو کہ 8 اگست کے بعد کا سب سے بہترین لیول ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، موجودہ Risk-On Environment بھی Gold Price کی طلب کو متاثر کر رہا ہے۔

چین کی مالیاتی امداد پر مایوسی اور ویک اینڈ پر جاری کردہ کمزور Inflation اعداد و شمار  نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔ یہ عوامل Gold Price میں مزید کمی کا باعث بن رہے ہیں. حالانکہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کی وجہ سے موجودہ جغرافیائی خطرات ممکنہ طور پر گہرے نقصانات کو محدود کر سکتے ہیں۔

یہ تمام عوامل سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں. خاص طور پر XAU/USD کے ارد گرد جارحانہ Bearish Bets لگانے سے پہلے۔

کیا Geopolitical Tensions بھی سنہری دھات کی قدر کو متاثر کر رہی ہیں؟

معاشی ماہرین کے مطابق Gold Price میں مزید کمی کی توقعات کم ہیں. کیونکہ Middle East کے خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ نے اس کی Supply کو متاثر کیا ہے۔ اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان جنگ میں شدت آئی ہے، جس کے بعد حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے نتیجے میں حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ جغرافیائی مسائل کے دوران Precious Metals جیسے Gold کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔

مجموعی طور پر، موجودہ حالات میں Gold Price کی سمت کا تعین امریکی ڈالر کی کارکردگی، Policy Rates، اور Geopolitical Tensions کریں گے۔

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی اپنی تمام موونگ ایوریجز  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ  2650 ڈالرز کی  سطح  پر آ گیا ہے. اور  اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ برقرار رکھی ہوئی ہے. جبکہ اسکا RSI اسوقت 80 کے  قریب Overbought Conditions کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price as on 15th October 2024
Gold Price as on 15th October 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button