Submarine Cable کیا ہوتی ہے اور یہ Internet disruption in Pakistan کا سبب کیسے بن رہی ہے؟
PTA says fault occurred in two cables, one of which has been repaired
Pakistan میں Internet disruption اکتوبر کے وسط تک جاری رہنے کا خدشہ ہے. Pakistan Telecommunication Authority کے مطابق Submarine cable خراب ہونے کی وجہ سے بحالی میں تاخیر ہو سکتی ہے. اتھارٹی کے سربراہ National Assembly کی قائمہ کمیٹی برائے Information Technology کو بریفنگ دے رہے تھے.
چیئرمین PTA میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے National Assembly کی قائمہ کمیٹی برائے Information Technology کو بتایا کہ ملک میں Internet سست روی کی وجہ Submarine cable میں خرابی ہے جس کی 15 ستمبر تک مرمت متوقع ہے۔ تاہم بعد میں اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا. کہ دو کیبلز میں خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے . جنھیں اکتوبر کے وسط تک ریپئر کر دیا جائیگا.
انہوں نے کہا کہ Firewall کا نفاذ نہیں کیا جارہا، یہ حکومت کا Web Management System ہے جسے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
اس بارے میں سوالات اٹھائے گئے کہ کیا دوسرے ممالک کو بھی اسی طرح کے زیر سمندر کیبل کی خرابی کا سامنا ہے جس پر چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب میرین کیبل خراب ہوئی ہے کسی دوسرے ملک کی نہیں
Submarine cable کیا ہوتی ہے اور یہ Internet disruption کا سبب کیسے بنتی ہے؟
Submarine cable ایک خاص قسم کی کیبل ہوتی ہے جو سمندر کے نیچے بچھائی جاتی ہے۔ یہ کیبل مختلف ملکوں اور براعظموں کے درمیان ڈیٹا، فون کالز، اور انٹرنیٹ ٹریفک کی منتقلی کا ذریعہ ہوتی ہے۔ ان کیبلز کی خرابی یا ٹوٹ پھوٹ Internet کی رفتار اور سروس کی دستیابی پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔
زلزلے، طوفان، اور سمندری لہریں سب میرین کیبلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ان قدرتی آفات کی وجہ سے کیبلز ٹوٹ سکتی ہیں یا ان میں نقائص آ سکتے ہیں. کیبل کی خرابی کی وجہ داخلی نقصانات یا Manufacturing کی خرابی بھی ہو سکتی ہے۔
Pakistan میں Internet disruption ، ایک معمول کیوں؟
پاکستان میں سب میرین کیبل کی خرابی کے باعث Internet Services میں تعطل آنا ایک عام بات ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں کئی بار اس کیبل کی خرابی نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کو سست کر دیا اور خدمات میں خلل ڈالا.
تاہم آج کا Corporate Pakistan دنیا کے دیگر ممالک کی طرح Internet کا محتاج ہے . اسکی بندش سے Pakistani IT Services Exports مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے. جو کہ ملک کو ماہانہ 1 ارب ڈالرز کے قریب ریونیو اور Foreign Exchange Reserves فراہم کر رہی ہے.
ان مسائل کے حل کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو بہتر اور مستحکم انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔