AVN کی Share Price مستحکم ، Pakistani IT Exports میں اضافہ .

Trade Report shows 13% expansion in IT Exports, surged demand for Technology Stocks

AVN کی Share Price آج دوسرے دن بھی مستحکم نظر آ رہی ہے ۔ مثبت  Pakistani IT Exports ریلیز ہونے کے بعد Pakistan Stock Exchange کے Technology Stocks کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

IT Minister شزا فاطمه نے  ڈیٹا شیئر کرتے  ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایک کوارٹر کے دوران  Technology Exports میں پہلی بار اتنا اضافہ ہوا ہے.

جنوری سے مارچ  2024 کے دوران IT Exports نمایاں اضافے کے ساتھ 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ کوارٹر کے دوران 2.135 ارب ڈالرز رہی تھیں۔

Pakistani IT Exports Data کے AVN پر اثرات.

Pakistan Stocks Exchange کے Technology and Communication  سیکٹر  میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز جاری ہونیوالی Trade Report میں ماہانہ 13 فیصد اضافہ ہونا ہے۔ ۔ رواں سال کے پہلے کوارٹر میں  پہلی بار Pakistani IT Exports دو ارب ڈالرز سے کے ہدف سے اوپر  2.59 ارب ڈالرز رہیں .

Technology Stake Holders میں Avanceon Limited  یعنی AVN بھی شامل ہے۔  Pakistan Stocks Market کے سرمایہ کاروں میں یہ انتہائی مقبول اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے Intra Day اور ہولڈنگ یعنی دونوں طرح کی ٹریڈ کا بہترین اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔

کمپنی کا تعارف

AVN ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس DUBAI میں ہے جبکہ Pakistan میں کمپنی نے اپنا آفس 26 مارچ 2003ء کو Karachi میں قائم کیا۔ اسکی ذیلی شاخیں Lahore اور Islamabad میں ہیں۔ کمپنی کا بنیادی سرمایہ 25کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

Pakistan Stocks Exchange میں اسکی سرمایہ کاری 32 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 30 فیصد شیئرز جن کی تعداد 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے آزادانہ ٹریڈ  کیلئے دستیاب ہیں

Avanceon بنیادی طور پر Technology اور Software کے علاوہ انجنئرنگ اور Industrial Automation کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں2021 کے دوران اسکے پروجیکٹس کی سیل 1 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔ اسے TRG اور Netsol  کی طرح ہر فارمیٹ کی Stocks Trading میں پسند کیا جاتا ہے.

کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں United Arab Emirates کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ نہیان بن مبارک النہیان بھی شامل ہے . جو کہ Bank Alfalah Limited اور Wateen کے مالک بھی ہیں  . Avanceon دنیا کی ان اولین کمپنیوں میں شامل ہے جو کہ Robotics اور Artificial Intelligence کو Industrial Automation کیلئے استمعال کرتی ہیں.

تکنیکی تجزیہ.

آج AVN نے اپنی گذشتہ روز کی سطح سے 50 پیسے اوپر  58 روپے 60 پیسے سے آغاز کیا جس کے بعد ابتداء میں پیشقدمی کرتے ہوئے یہ 58.80 تک پہنچ گیا جو کہ آج اسکی بلند ترین سطح تھی۔ انڈیکس میں ملے جلے رجحان کے ساتھ AVN بھی وسطی سیشن میں اس  سے نیچے آ گیا۔ مجموعی طور پر یہ اسوقت دیگر اسٹاکس کے مقابلے میں اپنے گذشتہ روز کے اختتامیے کے قریب مستحکم نظر آ رہا ہے .

AVN کی Share Price مستحکم ، Pakistani IT Exports میں اضافہ .
AVN Technologies

اسوقت یہ اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہاں سے بالکل اوپر اسکی اہم نفسیاتی سطح 59 ہے . جسے عبور کرنے کی صورت میں یہ اپنے Bullish Zone میں داخل ہو جائیگا.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button