Lebanon Pager Blasts کے Crude Oil Prices پر اثرات.

Fears of Global Supply Shock can further accelerate the Risk Factor in Markets

Lebanon Pager Blasts نے عالمی مارکیٹ میں Crude Oil Prices پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔ یہ دھماکے نہ صرف لبنان بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے حالات کو متاثر کرنے کا باعث بنے ہیں، جو کہ Global Oil Supply کے حوالے سے ایک اہم علاقہ ہے۔

Lebanon Pager Blasts کیلئے Electronic Devices کا استمعال، معامله کیا ہے؟

Lebanese Capital بيروت سميت کئی ديگر شہروں سے بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن بھی چھوٹی Electronic Devices کے دھماکوں سے پھٹنے کی خبريں ملی ہیں۔ اس مرتبہ یہ آلات Electronic Pagers نہیں بلکہ واکی ٹاکیز اور دیگر Electronic Devices تھیں.

لبنان کے سرکاری ميڈيا اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے عہدیداروں نے دعویٰ کيا ہے. کہ تازہ پيش رفت ميں ہونے والے دھماکوں کا ذریعہ واکی ٹاکیز اور Solar Energy سے چلنے والے آلات کو نشانہ بنايا گيا۔ Lebanese Health Ministry کے مطابق ان نئے دھماکوں ميں کم از کم نو افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔ طبی ذرائع نے بھی ایسے ہی اعداد و شمار بتائے ہیں تاہم ديگر ذرائع سے ان کی تصديق ابھی باقی ہے۔

منگل کے روز بھی لبنان میں ملک گير سطح پر فوری الیکٹرانک پیغامات کے لیے استعمال ہونے والے سینکڑوں Pagers دھماکوں سے پھٹ گئے تھے. جن کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 2800 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ ان اعداد و شمار کی طبی کارکنوں کے علاوہ Lebanese Health Ministry نے بھی تصدیق کر دی تھی۔

لیبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے پیجر دھماکے نے نہ صرف انسانی جانوں کو نقصان پہنچایا بلکہ اس نے اقتصادی استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب ملک پہلے ہی اقتصادی بحران اور سیاسی بے چینی کا شکار تھا۔ ان واقعات نے عالمی سرمایہ کاروں میں بے چینی پیدا کی، جو کہ خام تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوئی۔

Crude Oil Prices پر اثر

Lebanon Pager Blasts کے بعد Crude Oil Prices میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سرمایہ کاروں کی توجہ مشرق وسطیٰ کی سیاسی صورت حال پر مرکوز ہو گئی. اور انہوں نے تیل کے مستقبل کی پیش گوئیوں میں احتیاط برتنے کا فیصلہ کیا۔ جب بھی مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام ہوتا ہے. خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے. کیونکہ دنیا کے کئی ممالک کی معیشتیں Oil Imports پر منحصر ہیں۔

مارکیٹ کی صورتحال.

دھماکوں کے بعد عالمی مارکیٹوں میں WTI Crude Oil کی قدر میں اضافہ ہوا. جو کہ عالمی معیشت کے لئے ایک منفی اشارہ ہے۔

WTI Crude Oil 19th September 2024
WTI Crude Oil 19th September 2024

بڑی تیل کمپنیوں نے بھی اس صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی پیداوار کی منصوبہ بندی میں تبدیلیاں کیں۔ اس کے علاوہ، کئی ممالک نے اپنی تیل کی ذخیرہ اندوزی بڑھانے کا فیصلہ کیا. تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورت حال کا مقابلہ کیا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button