WTI Crude Oil کی محدود رینج، Francine Storm کے بعد سپلائی کی معطلی.

Crude Oil edges up slightly towards $68 after extending losses on Monday

WTI Crude Oil کی قیمتوں میں حالیہ خسارے کے بعد اب بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے. اور منگل کے دن Asian Sessions میں قیمتیں تقریباً $68.00 فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہی ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ امریکی خلیج کے ساحل کی طرف Francine Storm کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ جس سے عالمی مارکیٹس میں Crude Oil کی سپلائی معطل ہو گئی. تاہم سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کی وجہ سے ابھی بھی یہ محدود رینج اپنائے ہوئے ہے.

Francine Storm کے بعد سپلائی کی معطلی اور WTI Crude Oil پر اثرات.

National Hurricane Center  نے سوموار کو رپورٹ کیا. کہ میکسیکو کی جنوب مغربی خلیج میں غیر معمولی موسم طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے. جو شمال مغربی امریکی خلیج کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ علاقہ امریکہ کی تیل کی Refining Capacity کا تقریباً 60% حصہ ہے۔

Reuters نے بھی ANZ کے تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا. کہ "Crude Oil  نے 11 ماہ میں سب سے بڑی ہفتہ وار کمی ریکارڈ کی ہے، اور عالمی معاشی حالات کی خرابی کے باعث تیل کی طلب میں کمی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اس وقت یہ $2,500 کے قریب ہے، جو سوموار کے مقابلے میں زیادہ تبدیل نہیں ہوئی. اور ایک محدود رینج میں محصور ہے۔ Gold Price امریکی سیشن کے دوران $2,505.18 تک پہنچی، جب US Bonds Yields مثبت آغاز کرتے ہوئے نظر آئے ۔  10 سالہ بانڈز  نے 3.76% کی بلند ترین سطح کو چھوا، لیکن بعد میں یہ لیول برقرار نہیں رہ سکا اور اب یہ 3.70% پر موجود ہے.

US Dollar Index میں تیزی اور Commodities کی طلب میں کمی.

امریکی ڈالر نے دن کے پہلے نصف حصے میں مضبوطی دکھائی. جس نے جمعے کے US Nonfarm Payroll سے تقویت حاصل کی۔ Asian Stocks کی کمزور کارکردگی نے امریکی ڈالر کی مضبوطی کو مزید مستحکم کیا. لیکن گزشتہ روز European Sessions کے وسط میں ڈالر کی اسٹرینتھ  میں کمی آئی. جب Equities میں خرید داری کی لہر وسعت اختیار کر گئی. جس نے Wall Street کو معاشی سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے سپورٹ فراہم کی۔

Financial Markets اب US CPI Report کا انتظار کر رہی ہیں. جو کہ آئندہ ہفتے بدھ کے روز جاری کی جائیگی.  اس اشاریے کے 2.6% سالانہ اضافے کی توقع ہے. جو جولائی میں 2.9% سے کم ہے۔ تاہم، بنیادی سالانہ افراط زر  3.2% پر برقرار رہنے کی توقع ہے. ان محرکات کی بنیاد پر Commodities کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. جس کے نمایاں اثرات WTI Crude Oil پر مرتب ہوئے ہیں.

مارکیٹ کی صورتحال.

European Session کے دوران WTI Crude Oil بحالی کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے. جو کہ 68 ڈالرز کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

WTI Crude Oil 10th September 2024
WTI Crude Oil 10th September 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button