جو بائڈن کی دستبرداری، US Presidential Campaign کے Markets پر اثرات.

US Dollar Index declined sharply as President nominated Kamila Haris at His Place

US Presidential Campaign میں آنیوالے ڈرامائی موڑ Markets میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں. آج US President جو بائڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہو جانے سے Dollar Index میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی. خیال رہے کہ بائڈن نے Democrats کے زور پکڑتے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے US Elections 2024 سے اپنی نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا ہے.

US Presidential Campaign میں کیا ہو رہا ہے.اور Markets پر اسکے کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں.

اختتام ہفتہ پر مصبوط دکھائی دینے والا US Dollar آج Asian FX Sessions کے دوران شدید گراوٹ کا شکار ہوا. بظاھر Global Markets رواں سال منعقد ہونیوالے US Elections اور اسکے نتیجے بین پالیسیز تبدیل ہونے کے خدشات کی لپیٹ میں ہیں.

جو بائڈن کی دستبرداری، US Presidential Campaign کے Markets پر اثرات.
US Dollar Index 22nd July 2024.

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سابق صدر Donald Trump پر ہونیوالے قاتلانہ حملے سے بھی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے. White House کے مطابق صدر بائڈن رواں ہفتے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس اہم فیصلے پر اسے اعتماد میں لیں گے.
امریکی صدر جو بائیڈن نے دوبارہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا.  کہ یہ فیصلہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے.

جو بائیڈن کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدارتی انتخابات میں چار ماہ رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ صدر بائیڈن کو انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے چند ہفتوں سے مسلسل دباؤ کا سامنا تھا. جس کا آغاز Television Debate سے ہوا جس نے ان کی ذہنی صحت کے بارے میں خدشات کو جنم دیا.

ایسے میں مارکیٹ پلیئرز سائیڈ لائن ہو کر ان فیصلوں کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں. جس کے منفی اثرات امریکی اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے کی توقع ہے. US Dollar مسلسل فروخت کے دباؤ کا شکار ہوا ہے.

بائڈن کی طرف سے کاملا ہیرس کی نامزدگی. آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

اس اعلان کے بعد صدر بائیڈن نے صدارتی دوڑ کے لئے Vice President کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

صدر بائیڈن نے اپنی نائب صدر کملا ہیرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا. کہ وہ ایک غیر معمولی خاتون ہیں. اپنے قارین کو بتاتے چلیں کہ موجودہ ایشیائی نزاد Vice President کے آباؤ اجداد کا تعلق بھارت سے ہے. اور وہ امریکی تاریخ کی پہلی غیر سفید فارم خاتون صدارتی امیدوار ہوں گی. تاہم صدر کی طرف سے نامزدگی کے باوجود انھیں Party Convention سے توثیق حاصل کرنا ہو گی.

جو بائیڈن اپنی باقی صدارتی مدت مکمل کریں گے. لیکن اسی سال صدارتی انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے. ان کے اس فیصلے نے Democratic Party کو مشکل میں ڈال دیا ہے. جسے اب صرف ایک ماہ کے اندر Republican Party کے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نیا امیدوار چننا ہو گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق انتخابی مہم اپنے ساتھ Markets کا منظرنامہ بھی پیچیدہ بنا رہی ہے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button