Japanese Economy کی بحالی کے لیے نیا Stimulus Package تیار کر لیا گیا.
Japan PM Ishiba prepares $90 billion plan to boost economy further
جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba نے ایک جامع Economic Stimulus Package متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے. جس کی کل مالیت 39 ٹریلین ین (تقریباً $252 Billion) ہے۔ اس کا مقصد بڑھتی ہوئی Inflation اور معاشی دباؤ کو کم کرنا اور Japanese Economy کو اسکی اصل شکل میں Covid 19 سے پہلے کی سطح پر بحال کرنا ہے.
Japanese Economy کے فروغ کے لیے نیا Stimulus Package کیا ہے.
عالمی خبر رساں ادارے Reuters کے مطابق جاپانی حکومت 13.9 ٹریلین ین کو General Budget سے مختص کرے گی. جس کے ساتھ Private Sector اور مقامی فنڈنگ شامل کرکے کل رقم 39 ٹریلین ین تک پہنچائی جائے گی.
- Electricity، Gas، اور Gasoline کی قیمتوں پر سبسڈی دی جائے گی۔
- کم آمدنی والے گھرانوں کو براہ راست Cash Handouts فراہم کی جائیں گی.
- Tax-Free Income Threshold کو بڑھانے کی تجویز بھی اس پلان میں شامل کی گئی ہے. تاکہ Consumer Purchasing Power میں اضافہ ہو سکے۔ یہ اقدام اپوزیشن کے تعاون سے طے پایا ہے۔
یہ منصوبہ گزشتہ سال کے 13.2 ٹریلین ین کے Stimulus Package سے زیادہ ہے۔ تاہم، جاپان کا مجموعی Debt اس کی GDP کے 250% سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ ایک بڑا معاشی چیلنج ہے.
Japanese Exports Industry کی صورتحال.
Exports کسی بھی معیشت کے لیے اہم ہیں. خاص طور پر جاپان جیسی معیشت کے لیے جو برآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔
- تیسرے کوارٹر میں Exports میں 1.1 فیصد کمی ایک منفی اشارہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عالمی منڈی میں جاپانی مصنوعات کی مانگ کم ہو رہی ہے. یا ملک کی Production Capacity متاثر ہو رہی ہے۔
- اس کمی کا بڑا سبب Labour Unions کی ہڑتالیں اور Japanese Wages Crisis ہیں، جنہوں نے پیداوار کو متاثر کیا اور جاپان کی Global Competitiveness کو نقصان پہنچایا۔
- Labour Strikes اور Wages Crisis نے صنعتی پیداوار کو متاثر کیا، جس سے برآمدات کم ہوئیں۔
- جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں مزدوروں کے مسائل معیشت کے استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔
- جب Wages میں عدم استحکام ہوتا ہے، تو یہ Consumer Spending اور Economic Growth کو بھی متاثر کرتا ہے۔
- Exports کی کمی، Labour Strikes، اور Wages Crisis ظاہر کرتے ہیں کہ Japanese Economy اندرونی اور بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔ Industrial Orders کا عارضی اضافہ معیشت کی قلیل مدتی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، لیکن طویل مدتی استحکام کے لیے مزید پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔
- اس تمام عرصے کے دوران کمزور Japanese Yen معیشت کے کمزور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، جو کہ جاپان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔لہٰذا، یہ رپورٹس جاپان کی معیشت کے عدم استحکام اور عالمی معیشت میں اس کے کردار کے لیے ایک واضح آئینہ ہیں۔
یہ نیا Stimulus Package نہ صرف موجودہ مالی بحران کو کم کرنے میں مدد کرے گا بلکہ جاپان کی معیشت کو مستحکم رکھنے اور مستقبل میں ترقی کے لیے اہم بنیادیں فراہم کرے گا۔
۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔