Gold Price مستحکم ، Geopolitical Tensions سے طلب میں اضافہ.

Rates Cut bets can catalyze the Global Price, Federal Reserve Decision eyes.

Geopolitical Tensions وسعت اختیار کرنے کے خدشات سے آج   Gold Price مستحکم  دکھائی دے رہی ہے . رواں ہفتے عالمی منظرنامے پر شیڈولڈ واقعات سے Bright Metal میں اتار چڑھاؤ متوقع ہے . جن میں سب سے اہم  ایونٹ FOMC Rates Decision ہے ، جس پر تمام سرمایہ کاروں کی توجہ مرکوز ہے .

اختتام ہفتہ پر چار Israeli Hostages کی رہائی سے Ceasefire کیلئے ہونے والی تمام کوششیں دم توڑتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں . جبکہ تمام دعووں کے باوجود Red Sea سے International Cargo Operations ابھی تک بحال نہیں ہو سکے. اسی وجہ سے Global Supply Disruption کا رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے . 

Geopolitical Conflicts کے اثرات.

Gaza سے ملنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ Israeli Defence Forces  نے کل  وسطی حصے میں نصیرات کے گنجان آباد Refugee Camp میں،، دن کے وقت ایک بڑی مسلح کارروائی کر کے Hamas  کے زیر قبضہ جن چار Israeli Hostages کو رہا کرا لیا تھا، ان کی زندہ واپسی پر خوشی منائی جا رہی ہے۔

تاہم Global Markets پر اس کے اثرات مختلف انداز میں مرتب ہوئے. سرمایہ کار اسے جنگ بندی کے امکانات میں کمی کے طور پر دیکھ رہے ہیں. لیکن دوسری طرف فلسطینی اس فوجی کارروائی کے دوران ہونے والے جانی نقصان کی گنتی کر رہے ہیں. اور مقامی کارکنوں، عینی شاہدین اور Palestinian Government کے مطابق اس فوجی آپریشن کے دوران 274 افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے.

لیکن دوسری طرف فلسطینی اس فوجی کارروائی کے دوران ہونے والے جانی نقصان کی گنتی کر رہے ہیں. اور مقامی کارکنوں، عینی شاہدین اور Palestinian Government کے مطابق اس فوجی آپریشن کے دوران 274 افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے.

اس آپریشن کے دوران جن چار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا. انہیں بازیاب کرانے کے لیے مسلح کارروائی کا ہدف دو مختلف عمارات تھیں. جہاں Hamas  کے عسکریت پسندوں نے ان یرغمالیوں کو رکھا ہوا تھا. بازیاب کرانے کے بعد، Israeli Military  نے ان چاروں یرغمالیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وہاں سے نکالا تھا.

FOMC Rates Decision کا انتظار.

رواں ہفتے Federal Reserve کی جانب سے US Monetary Policy کا اعلان کیا جائیگا. کئی ماہ سے جون میں Rates Cut Policy شروع کئے جانے کے بارے میں پیشگوئی کی جا رہی ہے . یہ وجہ ہے کہ سرمایہ کار اس کے پیش نظر محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . اگرچہ ابھی تک Consumer Price Index مقرر کردہ اہداف سے اوپر ہے . لیکن پالیسی ساز اراکین کی جانب سے Interest Rate میں کمی کے اشارے مل رہے ہیں . یہی محرک Gold Price میں اضافے کیلئے عمل انگیز کا کام کر رہا ہے.

Gold Price کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold  اپنی 20 روزہ  موونگ ایوریجز  سے اوپر   ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ  2305 ڈالرز کی  سطح  پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے. اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر چکا ہے

Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 60  کے قریب ہے جو کہ بحالی کے امکانات کی نمائندگی کر رہی ہے . اس سطح پر مضبوط ترین سپورٹ 2304 ہے

Gold Price مستحکم ، Geopolitical Tensions سے طلب میں اضافہ.
Gold Price as on 11th June 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button