Trump’s Crypto Strategy اور World Liberty Financial Launch کی تفصیلات

Former President has officially launched the Crypto Company.

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی Crypto Strategy  نے حال ہی میں Financial Markets میں ہلچل مچادی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے کرپٹو پروجیکٹ، World Liberty Financial کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ اقدام نہ صرف ٹرمپ کی Crypto Currencies کی دنیا میں پہلی بڑی کوشش ہے. بلکہ اس سے معاشی نظام پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے.

World Liberty Financial کیا ہے؟

یہ  ایک نئی Crypto Currency ہے. جو ٹرمپ کے قریبی مالیاتی مشیروں کی نگرانی میں تیار کی گئی ہے۔ اس کرنسی کا مقصد عالمی مالیاتی نظام میں انقلاب لانا اور سرمایہ کاروں کو نئی معاشی آزادی فراہم کرنا ہے۔ اس کرنسی کی بنیاد Block Chain Technology پر ہے، جو اسے محفوظ اور شفاف بناتی ہے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کئی ایسی خصوصیات شامل کی گئی ہیں جو اسے دیگر Crypto Currencies سے ممتاز بناتی ہیں۔ اس کرنسی کا ہدف ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کرنا ہے. ۔ اس کے علاوہ، ورلڈ لبرٹی فنانشل مارکیٹ میں کم رسک اور زیادہ منافع فراہم کرنے کی توقع پر متعارف کروائی گئی ہے.

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کردہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مالیاتی نظام پر ممکنہ اثرات پر بحث کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کرنسی کے ذریعے مالیاتی نظام میں موجود روایتی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکتا ہے. اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ اگر یہ پروجیکٹ کامیاب ہوتا ہے تو یہ Global Markets میں انقلاب لا سکتا ہے. جسے بجا طور پر کرپٹو کے نئے دور کا آغاز کہا جا سکتا ہے.

Trump’s Crypto Strategy اور امریکی انتخابات.

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس پروجیکٹ کے پیچھے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ سب سے پہلے، یہ امریکی اور Global Markets میں نئی تبدیلیاں لانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، World Liberty Financial ایک ایسا ذریعہ ہوگا جو لوگوں کو زیادہ معاشی آزادی فراہم کرے گا اور روایتی مالیاتی نظام کی پیچیدگیوں سے آزاد کرے گا۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے لانچ کے ساتھ ہی ٹرمپ نے ایک نئی کرپٹو کرنسی کی دنیا میں قدم رکھا ہے جو کہ مالیاتی نظام میں تبدیلی کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا اس کرنسی کی مارکیٹ میں پزیرائی ملے گی اور یہ کتنی کامیاب ہوگی

ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی کے ذریعے اپنے سیاسی حریفوں کو یہ پیغام دینے کی  بھی کوشش کی ہے کہ وہ اقتصادی ترقی اور Financial Freedom کے علمبردار ہیں۔ یہ حکمت عملی انہیں اپنی انتخابی مہم میں ایک نیا نکتہ فراہم کرتی ہے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button