Natural Gas کی قیمتوں میں اضافہ ، پاکستانی صارفین پر کس حد تک اثر انداز ہو سکتا ہے؟

OGRA issued notification to increase Gas Tarif up to 67% for domestic bills

Natural Gas کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے . گزشتہ رات OGRA کی طرف سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق Domestic Bills کے Gas Tarif میں 67 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے .

Caretaker Government کی طرف سے Natural Gas کی قیمتوں میں اضافہ.

Nat Gas Prices میں اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے جب صارفین بجلی کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ Petroleum Products کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں Consumer Price Index کی شرح 28 فیصد سے بڑھ گئی ہے.

جنوبی ایشیائی ملک میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے اور Caretaker Government  اس وقت اپنے اختتامی دن گزار رہی ہے۔ تاہم اس کی جانب سے Gas Prices میں اضافے سے گھریلو اور صنعتی صارفین پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔

Federal Cabinet کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم فروری 2024 سے موثر ہو گا یعنی فروری کے مہینے میں Gas استعمال کرنے پر صارفین کو مارچ کے مہینے میں اس کے اضافی بل کی ادائیگی کرنی پڑے گی.

قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟

گھریلو صارفین کی کیٹگری میں Protected اور Non-Protected صارفین دونوں کے لیے گیس کی قیمت بڑھا دی گئی ہے. Gas Price Slabs میں 0.25 ہیکٹرومیٹر سے 0.90 ہیکٹرو میٹر تک ماہانہ گیس استعمال کرنے والے صارفین Protected Category میں شامل ہیں اور اس سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے Non Protected صارفین میں شمار ہوتے ہیں۔

ان دونوں کیٹیگریوں کے لیے گیس کی قیمت میں 5 سے 67 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

Natural Gas کی قیمتوں میں اضافہ
OGRA Gas Prices Notification

اس شعبے کے امور پر نظر رکھنے والے افراد کے مطابق موجودہ اضافے سے قبل نگران حکومت نے نومبر 2023 میں بھی گیس کی قیمت میں اضافہ کیا تھا جو حالیہ اضافے سے بھی زیادہ تھا۔

معاشی امور پر رپورٹنگ کرنے والے  ARY News سے منسلک سینیئر صحافی آصف قریشی نے بتایا کہ نومبر کے اضافے کی شدت اس لیے بھی زیادہ محسوس ہوئی تھی کیونکہ گیس کے بلوں میں Fixed Charges کو بہت زیادہ بڑھا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتیں سب سے زیادہ متوسط طبقے پر اثر انداز ہو رہی ہیں.

Circular Debts اور IMF کی شرائط.

ملک میں نگران حکومت کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے اور آٹھ فروری کے بعد نئی حکومت بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم اس کے باوجود نگران حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت IMF Program کا حصہ ہے جس کی وجہ سے گذشتہ مہینوں Electricity Prices  میں بھی اضافہ ہوا تھا اور اب Petrol اور Gas کی قیمت میں اضافے بھی قرض کی شرائط کی وجہ سے ہوا ہے. IMF کی جانب سے گذشتہ مہینے جاری ہونے والی Country Report میں پاکستان کو 15 فروری 2024 تک گیس کی قیمت بڑھانے کا کہا گیا تھا۔ حالیہ اقدامات International Monetary Fund کی کڑی شرائط کے تحت کیا گیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button