برطانیہ کی دسمبر 2022ء کی Services PMI رپورٹ کا اجراء

برطانیہ کی دسمبر 2022ء کی Services PMI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ S&P گلوبل کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران سروسز سیکٹر کا پرچیز مینیجرز انڈیکس 49.0 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کی جانیوالی ابتدائی رپورٹ میں یہ اعداد و شمار 50.0 آئے تھے۔ رپورٹ سے ظاہر ہو رہا ہے کہ گذشتہ سال کے آخری ماہ کے دوران برطانیہ (انگلینڈ اور ویلز) میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہی ہیں۔

رپورٹ مرتب کرنیوالے ادارے S&P گلوبل نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ دسمبر کے دوران اگرچہ معیشت کو بہتر کرنے کی کوششیں کی گئیں تھیں اس کے باوجود بھی یہ سست روی کی شکار رہیں جس کی بنیادی وجہ برطانوی معیشت پر کساد بازاری (Recession) اور افراط زر (Inflation) کے اثرات ہیں۔ معمولی فرق کے ساتھ یہ رپورٹ توقعات سے منفی رہی ہے۔ اسکے اثرات برطانوی پاؤنڈ (GBP) اور FTSE100 پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button