سسٹم لیمیٹڈ (SYS), Bullish ریلی جاری
بنیادی جائزہ
آج PSX کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں تیزی کا رجحان ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں شہرہ آفاق عالمی جریدے Forbes کی طرف سے ادارے کو دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کمپنیز میں سے ایک قرار دیا جانا اور مسلسل تیسرے سال Forbes Asia Billion Accalade ایوارڈ دیا جانا، 2022ء کے دوران کمپنی کا ایک بلیئن ڈالرز کا ریونیو اور مائکروسوفٹ کی طرف سے سسٹم لیمیٹڈ کو Prestigious Microsoft Business Application کا ایوارڈ ملنا ہیں جس کے بعد سسٹم لیمیٹڈ پاکستان کی وہ واحد کمپنی بن گئی ہے جو کہ مائکروسوفٹ کی Innovative Solutions کے لئے پارٹنر ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ سسٹم لیمیٹڈ کا شمار پاکستان کی بہترین ٹیکنالوجی کمپنیز میں ہوتا ہے۔ اس کا قیام کمپنیز ایکٹ 2017ء کے تحت بطور پبلک لیمیٹڈ کمپنی عمل میں لایا گیا۔ اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 13 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 29 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار شیئرز ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کے لئے 18 کروڑ 86 لاکھ شیئرز ددستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 65 فیصد بنتا ہے۔ گذشتہ تین سالوں میں کمپنی کے شیئرز کی قدر 65 روپے سے بڑھ کر 799 روپے تک پہنچی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کی طرف سے ادارے کے Innovative Business کے دائرہ کار کو مسلسل وسعت دیا جانا ہے۔کمپنی کا بنیادی بزنس آئی۔ٹی اور Business Automation ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 1 ہزار روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج سسٹم لیمیٹڈ (SYS) نے دن کا آغاز 481.99 کی سطح سے اپنی 7 روزہ Moving Average کے بالکل قریب سے کیا جبکہ اس کے بعد یہ اپنی 21 اور 50DMA کے اوپر 488.00 کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم اسکی دن بھر کی ٹرینڈ لائن کا Midpoint آج 483.00 ریا ہے۔ آج اسکا شیئر والیوم 4 لاکھ 19 ہزار ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 479 سے 488 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ آج اس کا اپر کیپ 516.78 اور لوئر لاک 444.68 ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 480, 474 اور 468 ہیں۔ جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 485.00, 490.00 اور 496.00 ہیں۔ اس کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 48 فیصد Bullish جبکہ 42 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 480.00 سے نیچے Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ Holding کے ساتھ اگلے دو سے تین ہفتوں میں 60 سے 70 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ دو سے تین ماہ کی Holding سے 150 روپے فی شیئر تک کا منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔