پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا شدید مندی پر اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام شدید مندی پر ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی اور معاشی بے یقینی کی صورتحال ہے۔ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی تناؤ اور کم ہوتے ہوئے غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے متعلق بیان بھی شیئر مارکیٹ میں گراوٹ کی بڑی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ جس کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن ہو گئی ہے اور شیئر والیوم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ آج زیادہ ترین ٹریڈنگ چھوٹے اسٹاکس(Penny Stocks) میں ہوئی۔

آج KSE100 انڈیکس 602 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو توڑتے ہوئے 39720 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 39660 سے 40354 کے درمیان رہی ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 250 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14646 پر بند ہوا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14611 سے 14899 کے درمیان رہی ہے۔

آج PSX میں 338 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 70 کی قدر میں اضافہ، 248 میں کمی اور 20 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button