کرپٹو مارکیٹ میں گراوٹ۔ بٹ کوائن 16830 کی سطح پر آ گیا
آج کرپٹو مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے دوران امریکی ڈالر (USD) کی طلب (Demand) میں اضافے کے بعد بٹ کوائن (BTC) مجموعی طور پر 68 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 16833 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم (ETH) بھی 4 ڈالرز کی معمولی کمی کے ساتھ 1213.2119 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Binance آج موجودہ سیشن کے دوران 1 ڈالر نیچے 248.9049 پر ٹریڈ کرتے ہوئے بظاہر مستحکم نظر آ رہا ہے۔
آج Ripple اپنی گذشتہ روز کی سطح 0.3431 پر موجود ہے جبکہ Dogecoin بھی اپنی گذشتہ روز کی سطح 0.0733 پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ اگر بات کریں Cardano کی تو یہ بھی گذشتہ روز کے لیول 0.2529 کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ Polkadot آج 2.73 فیصد نیچے 4.4858 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Solana بھی 1.75 فیصد منفی رجحان کے ساتھ 12.0601 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف لائٹ کوائن (LTC) آج یوں تو 0.35 ڈالرز کی انتہائی معمولی کمی کا شکار ہوا ہے تاہم یہ 65 ڈالرز سے اوپر اپنے Bullish Zone میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ FTX بحران کے باوجود لائٹ کوائن ان گنی چنی کرپٹو کرنسیز میں شامل ہے جو کہ مجموعی طور پر مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور انکا سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) بھی برقرار ہے۔ لائٹ کوائن FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد حالیہ عرصے کے دوران اپنی بلند ترین سطح 80 ڈالرز فی کوائن تک بھی پہنچ گیا تھا۔ مجموعی طور پر 60 ڈالرز سے اوپر اس کا Bullish زون سمجھا جاتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔