کروڈ آئل کی قدر میں کمی، گولڈ اور پلاٹینیئم میں اضافہ

آج کماڈٹی مارکیٹ (Commodity Market) میں گولڈ کی قدر میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سنہری دھات آج اپنی 7 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب موجودہ سیشن میں 18 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1858 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر (USD) کے دفاعی انداز اختیار کرنے پر دیگر قیمتی دھاتوں کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آج FOMC کی دسمبر 2022ء کی تفصیلات کا متوقع اجراء ہے اسکے علاوہ امریکی ISM Manufacturing PMI ڈیٹا بھی جاری کیا جائے گا جس کی وجہ سے امریکی ڈالر بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے۔ Platinum بھی 6 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1091 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ قیمتی دھات Palladium آج 39 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1734.2114 کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ چاندی (Silver) بھی 1.22 فیصد تیزی کے ساتھ 24.3538 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

صنعتی دھاتوں کی جائزہ لیں تو معاشی صورتحال کا بیرومیٹر تانبا (Copper) کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 8341.8633 فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ سفید دھات (Nickel) کی قدر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد یہ 29802 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Zinc بھی 21 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 3003 ڈالرز فی ٹن پر پہنچ گیا ہے۔ پیتل (Tin) کی قیمت میں البتہ اضافہ ہوا ہے اسکی قدر 250 ڈالرز اضافے کے ساتھ 25025 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گئی ہے۔ خام لوہا (Iron ore) آج 6 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 117.79 اور ایلومینیئم 27 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2290.8137 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ Lead اسوقت 42 ڈالرز نیچے 2291.0254 پر آ گیا ہے۔

ذرائع توانائی (Energy Resources) میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔ قدرتی گیس (Natural Gas) کی قدر 0.40 فیصد کمی کے ساتھ 3.9742 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ خام تیل (Crude Oil) کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ Brent Oil کی قیمت 2.71 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 80.3161 ڈالرز جبکہ WTI بھی 2 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 75.3571 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Gasoline آج 1.92 ڈالرز نیچے 2.32 ڈالرز فی گیلن پر گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف امریکی Heating Oil یورپی سیشنز کے دوران 1.59 ڈالرز کم ہو کر 80.04 ڈالرز فی سو لٹر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ایتھانول 0.05 فیصد اضافے سے 2.16 ڈالرز فی گیلن اور کوئلہ (Coal) 45 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 185 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

زرعی اجناس میں سب سے زیادہ تبدیلی Palm Oil کی قیمت میں ہوئی ہے جو کہ 92 رنگٹس کی تیزی کے ساتھ 4265 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن میں ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ Soyabeans بھی یورپی ٹریڈنگ سیشنز کے دوران 4 ڈالرز اضافے سے 480.80 ڈالرز فی ٹن پر آ گیا ہے۔ اگر بات کریں مکئی (Corn) کی تو 0.30 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 6.70 ڈالرز فی بشل (50 کلو پیکنگ) پر آ گیا ہے ادھر جو (Oats) اپنی گذشتہ روز کی سطح 3.63 ڈالرز فی بشل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آج عمارتی لکڑی (Lumber) کی فی ہزار شیٹس کی قیمت 7 ڈالرز کمی کے ساتھ 363 ڈالرز پر آ گئی ہے جبکہ چاول (Rice) آج عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالرز فی 25 کلو کی سطح پر مستحکم دکھائی دے رہے ہیں۔ گندم (Wheat) کی فی ٹن قیمت 5 ڈالرز کم ہو کر 303 ڈالرز پر آ گئی ہے۔ جبکہ آج کپاس (Cotton) بھی 0.24 فیصد اضافے سے 0.84 ڈالرز فی پونڈ کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج کی اہم امریکی معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد فاریکس اور اسٹاکس کی طرح کماڈٹیز کی سمت کا تعین بھی متوقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button